تیج پرتاپ یادوکا نیادلچسپ ٹویٹ

Share Article
tejpratap-yadav
راشٹریہ جنتادل (آرجے ڈی) سربراہ لالوپرسادیادوکے بڑے بیٹے تیج پرتاپ ان دنوں اپنی بیوی ایشوریہ سے طلاق کولیکرسرخیوں میں ہیں ۔بتا یاجارہاہے کہ تیج پرتاپ یادواپنی بیوی ایشوریہ رائے کے خلاف طلاق کی عرضی دائر کرنے کے بعد فیملی اورخاندان سے دوررہ رہے ہیں۔طلاق معاملے کی پہلی شنوائی کیلئے تیج پرتاپ یادوپٹنہ آئے تھے، لیکن وہ پٹنہ میں رہ کر بھی اپنے گھرنہیں گئے۔اب تیج پرتاپ یادو نے ٹویٹ کے ذریعے اپنی حاضری درج کرائی ہے۔انہوں نے ٹویٹ کے ذریعہ یہ کہنے کی کوشش کی ہے کہ وہ بھلے ہی گھرسے دورہیں لیکن سیاست سے دور نہیں ہوئے ہیں۔ انہوں نے اپنے ٹویٹ میں لکھاہے کہ ’’ہمت ،جنون اورحوصلہ آج بھی وہی ہے، میں نے جینے کا طریقہ بدلا ہے تیورنہیں…‘‘۔

ویسے جانکاری کے مطابق، تیج پرتاپ یادوبہارچھوڑکرکہیں اور پہنچ گئے ہیں۔ اپنے خاندان اورحامیوں کی نظروں سے دور تیج پرتاپ یادوبابارام دیوکے ساتھ ہریدوارمیں ہیں۔ان کی تصویریں سوشل میڈیا پروائرل ہورہی ہیں۔

 

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *