بیوی ایشوریہ اور بھائی تیجسوی کریں گے شادی، ٹویٹ ہوا وائرل، ببھڑکے تیج پرتاپ

Share Article

tejpratap-yadav

پٹنہ: آر جے ڈی لیڈر اور لالو یادو کے بڑے بیٹے تیج پرتاپ کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر سے فیک ٹویٹ کر کسی نے چھیڑ چھاڑ کی ہے، جو اس وقت انتخابات سے پہلے جم کر وائرل ہو رہا ہے، اسے لے کر تیج پرتاپ یادو خاصاً ناراض ہیں اور انہوں نے اس وائرل ٹویٹ کو لے کر پٹنہ کے سیکرٹریٹ تھانے میں ایف آئی آر درج کرائی ہے جس کے بعد پولیس چھان بین میں لگ گئی ہے۔

دراصل، سوشل میڈیا پر تیج پرتاپ یادو کا ایک فیک ٹویٹ وائرل ہوا ہے، جس میں نازیبا زبان استعمال کرتے ہوئے ان کے چھوٹے بھائی اور تیج پرتاپ کی بیوی ایشوریہ کو لے کر غیر شائستہ باتیں لکھی گئی ہیں۔

tejpratap-yadav-1

تیزی سے وائرل ہو رہے ٹویٹ کی تردید کرتے ہوئے تیج پرتاپ نے لکھا ہے کہ’ سوشل میڈیا پر میری شبیہ خراب کرنے کی کوشش کرنے والی جنادھیکار پارٹی کی خاتون کارکن کو شاید پتہ نہیں ہے کہ سوشل میڈیا پر کسی کی تصویر کو ڈفیم کرنا اور افواہپھیلانا ’سائبر کرائم‘ ہے۔ پپو یادو کی پارٹی ایسے ہی ڈیجیٹل مجرموں کو تحفظ دینے کا کام کر رہی ہے۔‘

بتا دیں کہ تیج پرتاپ نے مئی 2018 میں ایشوریہ سے شادی کی تھی اور نومبر 2018 یعنی 5 ماہ بعد طلاق کی عرضی دائر کی تھی۔ انہوں نے کہا تھا کہ شادی ان کی مرضی کے خلاف ہوئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے اپنی بیوی پر کئی سنگین الزام بھی لگائے تھے۔ اس وقت یہ بھی دعویٰ کیا گیا تھا کہ تیج پرتاپ یادو کا الزام ہے کہ ایشوریہ ان پر ان کے والد چندریکا رائے کو ٹکٹ دینے کے لئے دباؤ بنا رہی تھیں۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *