’اننت ہیگڑے جی میرے ہاتھ سے ہندولڑکی ٹچ ہوگئی، اب آپ جوکرناچاہتے ہیں کیجئے‘

Share Article
tehseen-poonawala
بی جے پی لیڈر اور مرکزی وزیر اننت کمار ہیگڑے اپنے متنازعہ بیان سے اچانک سرخیوں میں آگئے ہیں۔مرکزی وزیرکے متنازعہ بیان کی جہاں چہارجانب تنقید ہورہی ہے ۔وہیں مرکزی وزیرکوکراراجواب بھی ملاہے۔دراصل، مرکزی وزیراننت کمارہیگڑے کے ’ہندولڑکیوں‘ کولیکردےئے بیان کی خوب مذمت ہورہی ہے۔ سوشل میڈیاپربھی مرکزی وزیرکے متنازعہ بیان پرلوگ اپنی ناراضگی ظاہرکررہے۔اننت کمارہیگڑے کے ’ہندولڑکیوں کے جواب میں کانگریس کے ایک حامی تحسین پونا والا نے ایک فوٹو پوسٹ کرکے ان پرکراراحملہ بولے ہیں۔تحسین پونا والا نے مرکزی وزیرہیگڑے کوچیلنج کرتے ہوئے اپنی بیوی مونیکاواڈرا کے ساتھ ایک فوٹوٹویٹ کیا۔تحسین نے فوٹوکے ساتھ کیپشن لکھاہے کہ ’’ اننت ہیگڑے جی میرے ہاتھوں نے ایک ہندولڑکی کوچھو لیاہے، اب آپ جوکرنا چاہتے ہیں کیجئے‘‘۔آپ کوبتادیں کہ تحسین پونا والاکانگریس کے حامی ہیں اوران کی شادی رابرٹ واڈرا کی کزن مونیکاواڈرا سے ہوئی ہے۔

مرکزی وزیراننت کمار نے متنازعہ بنیان دیاتھاکہ ’’ ہم کو اپنے سماج کے بارے میں سوچتے ہوئے اپنی ترجیحات کو طے کرنا ہوگا۔انہوں کہا کہ ہم کو ذات کے بارے میں نہیں سوچنا چاہیے۔لیکن اگر کوئی ہاتھ ہندو لڑکی کو چھوتا ہے تو وہ ہاتھ نہیں بچنا چاہیے۔‘‘جس کے بعد کانگریس حامی تحسین پونا والا نے ان پرپلٹ وارکیا۔در اصل اننت کمار ہیگڑے نے ایک عوامی اجلاس سے مخاطب کرتے ہوئے اتوارکہا تھاکہ ہم کو اپنے سماج کے بارے میں سوچتے ہوئے اپنی ترجیحات کو طے کرنا ہوگا۔ہمیں ذاتی کے بارے میں نہیں سوچنا چاہئے۔ہیگڑے نے کہاکہ ’ہمارے آس پاس جوہورہاہے ، اس پربھی نگاہ رکھنی چاہئے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *