ٹیم’اُری‘ نے شہیدوں کی مدد میں بڑھائے ہاتھ، 1 کروڑ دینے کا اعلان کیا

Share Article

 

پلوامہ دہشت گردانہ حملے میں شہیدوں کے اہل خانہ کی مدد کے لئے بالی ووڈ آگے آیا ہے، جہاں امیتابھ بچن نے شہیدوں کے خاندان کو 5 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔ وہیں اب فلم ’اری‘ کی ٹیم بھی شہیدوں کی مدد میں آگے آئی ہے۔’اری‘ کی ٹیم نے شہید ہوئے جوانوں کو ایک کروڑ روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔

Image result for film uri team announce to one lakh rs for pulwama attack

 

ممبئی: پلوامہ دہشت گردانہ حملے میں شہیدوں کے اہل خانہ کی مدد کے لئے بالی ووڈ آگے آیا ہے، جہاں امیتابھ بچن نے شہیدوں کے خاندان کو 5 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔ وہیں اب فلم ’اری‘ کی ٹیم بھی شہیدوں کی مدد میں آگے آئی ہے۔’اری‘ کی ٹیم نے شہید ہوئے جوانوں کو ایک کروڑ روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔

Image result for film uri team announce to one lakh rs for pulwama attack

’اری‘ کے پروڈیوسر رونی اسکرووالا نے ٹوٹٹر پر اس کی اطلاع دی ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے لوگوں سے بھی جوانوں کی مدد کے لئے آگے آنے کی اپیل کی ہے۔ سرجیکلاسٹرائیک پر بیسٹ فلم ’اری‘ میں اہم کردار ادا کرنے والے وکی کوشل نے پلوامہ دہشت گردانہ حملے میں شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے لوگوں سے اقتصادی مدد کے لئے ساتھ آنے کی اپیل کی ہے۔

Image result for film uri team announce to one lakh rs for pulwama attack

وہیں اس سے پہلے ’اری‘فلم کے ڈائریکٹر آدتیہ دھر نے پلوامہ دہشت گردانہ حملے پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ مجھے ایسا لگ رہا ہے کہ میں نے اپنے بھائیوں کو کھو دیا ہے۔ غور طلب ہے کہ سال 2016 میں ہوئے سرجیکل اسٹرائیک پر بیسٹ فلم ’اری‘ نے باکس آفس پر زبردست کمائی کی ہے۔ وکی کوشل کے ساتھ ہی فلم میں یامی گوتم اور پریش راول اہم کردار میں نظر آئے ہیں۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *