احتجاجی ڈاکٹروں کی حمایت میں اترا یونیورسٹیوں کا ٹیچر ایسوسی ایشن
دارالحکومت کولکاتہ کے اسپتال میں ڈاکٹروں پر کئے گئے حملے کے خلاف مظاہرہ کررہے ڈاکٹروں کی حمایت میں اب یونیورسٹیوں کے ٹیچرس بھی اتر گئے ہیں۔ جمعہ کو آل بنگال یونیورسٹی ٹیچرایسوسی ایشن کی جانب سے اس بارے میں پریس ریلیز کرکے ڈاکٹروں کی مانگ کی حمایت کی گئی ہے اور اسے فوری طور پر پورا کرنے کی مانگ بھی کی گئی ہے۔
تنظیم کے سیکریٹری جنرل گوتم مائتی کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ریاست بھر میں صحت کی خدمات میں خلل پیدا ہونے اورڈاکٹروں کے اجتماعی استعفیٰ کے لئے مکمل طور پر ریاستی حکومت ذمہ دار ہے۔ حکومت کو چاہئے کہ فوری طور پر قصورواروں کی نشاندہی کر کے ان کی گرفتاری کو یقینی بنائے اور ٹھوس قانونی کارروائی کی جائے۔ ڈاکٹروں کے لئے سیکورٹی کا مکمل انتظام اور لوگوں کے لئے جدید بنیادی سہولیات تیار کرنی ہوگی۔ انہوں نے ریاست کی وزیر اعلیٰ اور وزیر صحت ممتا بنرجی سے ان مطالبات کو فوری پرپورا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ این آرایس میڈیکل کالج اسپتال میں ڈاکٹروں پر حملے کے خلاف ریاست بھر کے ڈاکٹر کام ملتوی کر چکے ہیں۔ اس سے ریاست بھر کے عام لوگ کافی پریشان ہیں۔جس کی وجہ سے انتہائی پیچیدہ مسئلہ پیدا ہو گیا ہے جس میں مریضوں کو علاج نہیں ملتا اور حکومت مسئلہ کے حل کے بجائے اسے اور پیچیدہ بنا رہی ہے۔ ڈاکٹروں کو باہری بتایا جا رہا ہے۔ بے عزت ہوکر ان لوگوں نے اجتماعی استعفیٰ دینے کی شروعات کی ہے۔وزیر اعلی نے ایسا طرز عمل اختیار کیا ہے کہ جو ڈاکٹرمتاثرتھے انہی کو ولن بنانے کی کوشش ہورہی ہے۔ انہوں نے عام لوگوں سے بھی اس واقعہ کے خلاف تحریک میں شامل ہونے کی اپیل کی ہے۔
Latest posts by چوتھی دنیا (see all)
- آج کی نوجوان نسل سے موازنہ کرنا غلط، میں دو دہائی سے انڈسٹری میں کام کر رہی ہوں: کرینہ کپور - December 14, 2019
- ادھار کا سرنیم لینے سے کوئی گاندھی نہیں ہوتا: گری راج سنگھ - December 14, 2019
- شاہ سلمان کے حکم پر ’کنٹرول اینڈ اینٹی کرپشن کمیشن‘کا قیام - December 14, 2019