بچوں سے گاڑی صاف کراتا تھا ٹیچر، ویڈیو وائرل ہونے پر ہوا معطل

Share Article

car-wash

جموں وکشمیر کے اننت ناگ میں بچوں سے اپنی کار صاف کرنے کا معاملہ سامنے آنے کے بعد ایک ٹیچراور ایک ملازم کو معطل کر دیا گیا ہے۔معاملہ جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع کے ویلو علاقے کے ایک سرکاری اسکول کا ہے۔ جہاں استاد کے طور پر تعینات محمد اقبال خان اور ایک ملازم شبیر احمد لون کا ایک ویڈیو سامنے آیا ہے۔ جس میں وہ اسکول کے بچوں سے اپنی گاڑی دھلوا رہے تھے۔جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا تھا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہوئے اس ویڈیو میں 6 اسکول کے بچے محمد اقبال خان کی گاڑی دھوتے نظر آ رہے ہیں۔اس ویڈیو پر نوٹس لیتے ہوئے چیف ایجوکیشن آفیسر عبد الرؤف شاہ نے محمد اقبال خان اور شبیر احمد لون کو معطل کرتے ہوئے معاملے کی جانچ کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔

ویسے یہ کوئی پہلا معاملہ نہیں ہے۔ملک کے مختلف حصوں سے اس کے کئی معاملے سامنے آتے رہے ہیں۔ انتظامیہ کی لاکھ کوششوں کے باوجود بھی اسکولوں میں استاد اس طرح کی حرکتوں سے باز نہیں آتے۔ بہت سے معاملات میں اسکول میں پڑھنے والے بچوں کو اساتذہ کے لئے کھانا بناتے ہوئے ہوئے پایا گیا ہے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *