یوپی میں ٹیکس فری ہوئی اجے دیوگن کی فلم’تانہاجی ‘: دی ان سنگ واریئر‘

 

بالی ووڈ اداکار اجے دیوگن کی فلم’تانہاجی ‘: دی ان سنگ واریئر‘ باکس-آفس پر شاندار کمائی کر رہی ہے۔ 10 جنوری کو ریلیز ہوئی فلم ’تانہاجی ‘: دی ان سنگ واریئر‘ کو اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے ٹیکس فری کر دیا ہے۔ یوپی حکومت نے فلم کے میکر اجے دیوگن کی درخواست کے بعد یہ اعلان کیا ہے۔

Image result for Tax-free Ajay Devgan's movie 'Tanaji': The In War Warrior in UP

اس فلم میں اجے دیوگن کے ساتھ کاجول، سیف علی خان اور شرد کیلکر اہم کردار میں ہیں۔ فلم نے تین دن میں 50 کروڑ کی آمدنی پارکر لی ہے۔ اب فلم ’تانہاجی‘ جلد ہی 100 کروڑ کے کلب میں شامل ہو جائے گی۔ فلم اور ٹریڈ اینالسٹ ترن آدرش کے مطابق، فلم ’تانہاجی ‘: دی ان سنگ واریئر‘ نے اب تک 61.75 کروڑ کی کمائی کی ہے۔ فلم نے پہلے دن باکس آفس پر اچھی اوپننگ کی تھی۔ ترن نے ٹویٹ کیا-‘فلم ’تانہاجی‘ نے پہلے دن جمعہ کو 15.10 کروڑ، ہفتہ کو 20.57 کروڑ اور تیسرے دن اتوار کو 26.08 کروڑ کا کلیکشن کیا ہے۔ پہلے ہفتے کے آخر میں میں فلم نے 61.75 کروڑ کا بڑا اعداد وشمار چھو لیا ہے۔

Image result for Tax-free Ajay Devgan's movie 'Tanaji': The In War Warrior in UP

پیریڈ ڈرامہ فلم ’تانہاجی ‘ نے باکس آفس پر 61.75 کروڑ روپے کی شاندار کمائی ہفتے کے آخر میں کی ہے۔ فلم تانہاجی نے چوتھے دن تقریباً 13 کروڑ کا بزنس کیا ہے۔ فلم میں اجے دیوگن اور کاجول نے 11 سال بعد ساتھ میں کام کیا ہے۔ فلم میں ناظرین کو اجے دیوگن اور کاجول کی اداکاری پسند آ رہی ہے۔ فلم ’تانہاجی : دی ان سنگ واریئر‘ 10 جنوری کو 3 ڈی میں ریلیز ہوئی ہے۔ فلمکی ہدایت کاری اوم راوت نے کی ہے۔ فلم میں اجے دیوگن مراٹھی مجاہد اور کاجول تانہاجی کی بیوی ساویتری مالسرے کے کردار میں ہیں۔ وہیں سیف علی خان نے ادے بھان راٹھور کا کردار ادا کیا ہے۔ یہ فلم چھترپتی شیواجی مہاراج کی فوج کے رہنما تانہاجی مالسرے کی زندگی پر مبنی ہے۔ فلم میں 17 ویں صدی کی کہانی ہے۔ تانہاجی مشہور مراٹھا سلطنت میں چھترپتی شیواجی کے سپہ سالار تھے۔’تنہاجی: دی ان سنگ واریئر‘ کے پروڈیوسر اجے دیوگن، بھوشن کمار اور کرشن کمار ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *