ٹاٹا موٹرس کی پہلی اسپورٹس کار ریسمو

Share Article

Tata-Motorsنئی دہلی: ہندوستان کی سرفہرست آٹوموبائل کمپنی ٹاٹا موٹرس نے اپنی پہلی اسپورٹس کار ریسمو آج جنیوا موٹر شو میں پیش کر دی ہے۔ ٹاٹا موٹرس خاص طور پر پیسنجر اور کمرشیل گاڑیاں بنانے والی کمپنی ہے اور اسپورٹس کار کے طور پر یہ ریسمو اس کی پہلی پیشکش ہے۔ کمپنی نے 2 سیٹر یہ کار اپنے ن ئے ذیلی برانڈ ٹیمو کے تحت پیش کی ہے۔ اس کے ساتھ ہی نیکسٹ جنریشن کے ماڈلس میں سیڈان ٹیگور اور ایس یو وی نیکسن کو بھی یہاں پیش کیا ہے۔

ٹاٹا موٹرس کے سی ای او اور منیجنگ ڈائریکٹر گویتر بشچیک نے کہا کہ ریسمو ٹاٹا موٹرس میں ہو رہے بدلائووں کی علامت ہے۔ کمپنی نے خود کو یوتھ  برانڈ کی شکل میں قائم کرنے کی کوششوں کے تحت یہ نئی اسپورٹس کار پیش کی ہے۔ کمپنی نے ہندوستان اور گلوبل سطح پر کار صارفین کے آبادی کے اعداد و شمار کی پروفائل میں بدلائو کو دیکھتے ہوئے یہ قدم اٹھایا ہے۔ ٹیمو ذیلی برانڈ کے تحت یہ اسپورٹس کار 2018 تک بازار میں آ سکتی ہے۔ اس میں 1.2 لیٹر کا پیٹرول انجن ہے۔

ٹاٹا موٹرس کی ریسمو کو اس کی فیوچر کانسیپٹ کار جسے کمپنی نے اسپورٹس کار کی طرز پر بنایا ہے۔ حالانکہ ہندوستانی سڑکوں کو دھیان میں رکھ کر اس میں خاص فیچرس دئے گئے ہیں جو اسے الگ بناتے ہیں۔ اس میں 1.2 لیٹر کا سپر چارجڈ پیٹرول انجن لگا ہے جو 190 بی ایچ پی پاور جنریٹ کرتا ہے۔ ریسمو 0 سے 100 کلو میٹر کی رفتار محض 6 سیکنڈ میں چھو لیتی ہے۔ ٹاٹا موٹرس کا دعویٰ ہے کہ ریسمو کو مشین اور ٹیکنالوجی سے ملا کر بنایا گیا ہے جو اس کی یو ایس پی ہے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *