خاتون صحافی کے رخسار تھپتھپانے لگے تمل ناڈو کے گورنر،تصویروائرل

Share Article
banwarilal-purohit
تمل ناڈو کے گورنر بنواری لال پروہت گذشتہ روزایک تنازعہ میں پھنس گئے ہیں۔ بتایاجارہاہے کہ گورنرنے مہیلاکالج میں مبینہ سیکس اسکنڈل پرپریس کانفرنس کا انعقاد کیاتھا۔ گورنرنے اسی دوران ایک خاتون صحافی کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کے رخسارکوتھپتھپانے لگے۔گورنرکی اس حرکت کودیکھ کروہاں موجودسبھی صحافی بھی حیران ہوگئے۔اس معاملے کولیکرگورنرکی چوطرفہ تنقیدیں ہونے لگی۔لہذا ایک خاتون صحافی کے رخسار کو تھپتھپانے کی وجہ سے تنازعات میں پھنس گئے ہیں۔ دراصل راج بھون میں خاتون کے رخسار کو تھپتھپاتے ان کی یہ تصویر وائرل ہو گئی ہے۔ یہ واقعہ اس وقت ہوا جب 78 سالہ گورنر راج بھون میں بھیڑ بھاڑ والے پریس کانفرنس ہال سے جا رہے تھے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق، خاتون صحافی لکشمی سبرمنیم دی ویک میں کام کرتی ہیں۔ اس واقعے کے بعد انہوں نے ٹویٹ کیا’میں نے پریس کانفرنس کے اختتام پر تمل ناڈو کے گورنر بنواری لال پروہت سے ایک سوال پوچھا۔ انہوں نے بغیر میری اجازت کے میرے رخسار پر تھپتھپایا‘انہو ں نے ٹویٹ میں لکھاکہ ’ چہرے کومیں نے کئی باردھویا لیکن اب بھی اس سے باہر نہیں نکل پارہی ہوں۔مسٹرگورنر پرکافی غصہ ہے۔ہوسکتاہے بزرگ کے طورپرانہو ں نے ایساسلوک کیا لیکن میرے لئے یہ غلط ہے۔بہرکیف خاتون صحافی نے اس معاملے کی پوری جانکاری اپنے ٹویٹرہینڈل دی ہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *