نوئیڈا، 05 مئی نوئیڈا سیکٹر -125میں واقع ایمیٹی یونیورسٹی کی طالبہ کو گزشتہ رات ایک ڈھابے سے اغوا کر کے لے جا رہے نوجوان کا پولیس نے پیچھا کرکیطالبہ کو اس چنگل سے آزاد کرایا۔ پولیس نے اغوا کنندہ کو گرفتار کر لیا ہے۔ اب تک اغوا کرنے کی وجوہات کا پتہ نہیں چل پایا ہے۔
تھانہ انسپکٹر ہنس راج بڈوریا نے اتوار کو بتایا کہ کانپورکے باشندہ ایمیٹی یونیورسٹی میں پڑھنے والے تین طلبہساحل گروور، اننیا اور ایک دیگر ساتھی کار میں بیٹھ کر بختاور پور کے ایک ڈھابے میں کھانے گئے تھے۔بی کام تیسرے سال کی طالبہ اننیا کو اس کے دوست گاڑی میں چھوڑ کر کھانا لانے کے لئے ڈھابے پر چلے گئے۔
 
 
تھانہ انسپکٹر کے مطابق آشو پر الزام ہے کہ دونوں نوجوانوں نے گاڑی سے نیچے اترتے وقت گاڑی میں چابی لگی چھوڑ دی۔اسی کا فائدہ اٹھا کرملزم آشو کار چالو کرکے کراننیا کو اغوا کرکے بھاگ نکلا۔
انہوں نے بتایا کہ ساحل نے 100 نمبر پر فون کرکے اطلاع دی۔ تھانے میں اطلاع ملتے ہی سب انسپکٹر انوپ کمار موقع پر پہنچے اورملزم کا پیچھا کرنے لگے۔ تقریبا ًتین کلومیٹر تک پیچھا کر کے انہوں نے گاڑی کورکوایا اور ملزم کو گرفتار کرکے کار کو اپنے قبضے میں لے لیا ۔ انہوں نے بتایا کہ اس معاملے میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ملزم باغپت کا رہنے والا ہے۔ اس نے واردات کو کیوں انجام دیا، اس سلسلے میں پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here