ضلع سطح پر شکایت حل کرنے کا مرکز بنائیں، مرکزی حکومت کے ذریعہ بنائے گئے رہنما ہدایات پر عمل کریں
سپریم کورٹ نے تمام ریاستوں کو ہدایت کی ہے کہ خواتین کے خلاف جنسی استحصال کے معاملات میں مؤثر کارروائی کے لئے ہر ضلع میں شکایتوں کے حل کیلئے مرکز بنائیں۔عدالت نے ریاستوں سے کہا ہے کہ وہ مرکزی حکومت کے بنائے ضابطے پر عمل کریں۔ ان مراکز میں ایک ہی جگہ عصمت دری متاثرہ خواتین کو ہر طرح کی طبی، قانونی، نفسیاتی مدد مل پائے گی۔ سپریم کورٹ نے مرکزی حکومت سے کہا ہے کہ وہ ایپ پرمبنی ٹیکسی سروس جیسے اولا اور اوبیر میں خواتین کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے قانون بنانے پر غور کرے۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ تمام شکایت ازالہ مرکز میں مرکزی حکومت کی طرف سے جاری گائڈلائنس کے مطابق تمام قوانین پر عمل کرتے ہوئے جنسی استحصال سے متعلق کیسوں کی متاثرین کو ہر ممکن مدد دی جانی چاہئے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here