نہاتے وقت روز نہ لگائیں صابن

Share Article

 

کچن میں موجود کچھ پروڈکٹس کوملاکرنہانے سے نہ صرف آپ کی جلد (اسکن) میں نکھار آئے گا بلکہ آپ کی جیب سے زیادہ پیسے بھی نہیں خرچ ہوں گے۔

روزنہارنے سے جہاں تازگی کا احساس ہوتا ہے وہیں جسم بھی صاف ستھرا رہتا ہے اور انفکشن ہونے کا امکان بھی کافی کم ہوتا ہے۔ اس سے جلد (چمڑی) بھی اچھی رہتی ہے۔ کئی بارلوگ نہاتے وقت بازارمیں موجود ایسے کئی پروڈکٹس (اشیا) کا استعمال کرتے ہیں تاکہ خوبصورتی اورتازگی برقراررہے، لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ کچن میں موجود کچھ پروڈکٹس کوملاکرنہانے سے نہ صرف آپ کی جلد دلکش رہےگی بلکہ آپ کی جیب سے زیادہ پیسے بھی نہیں خرچ ہوں گے۔

Image result for Take a bath while taking a bath

صابن کا بہت زیادہ استعمال جسم کو خشک بنا سکتا ہے۔ اس لئے ہفتے میں ایک بارنہاتے وقت بیسن اوردودھ کا اپٹن بناکرجلد پرلگائیں۔ اسے بنانے کے لئے نصف کٹوری دودھ میں دو چمچ بیسن ڈال کراچھے سے ملائیں۔ اب اسے ہلکے ہاتھوں سے پورے جسم پرلگائیں۔ جب یہ سوکھنے لگےتوہلکے ہاتھوں سےاسے رگڑکرچھڑا دیں۔ گنگنے پانی سے نہائیں۔ ایسا کرنے سے جسم کی گندگی دورہوگی، جلد میں نکھارآئے گا اورخشکی نہیں رہےگی۔

Image result for Take a bath while taking a bath

نہاتے وقت گنگنے پانی میں سیندھا نمک اورپھٹکری ملالیں۔ اس پانی سے نہانے پرتھکان سے نجات ملتی ہےاورجسم میں خون کا دورہ بھی اچھے سے ہوتا ہے۔ ساتھ ہی پٹھوں کوبھی آرام ملتا ہے۔ نہانے کے پانی میں پانچ چمچ بیکنگ سوڈا ڈالیں۔ اب اس پانی سے نہائیں۔ ایسا کرنے سے جسم کے گندگی باہرنکل جائے گی اوربیماریوں کا امکان کم رہے گا۔

Image result for bathing

نہانے سے پہلے نیم کے 20-15 پتوں کو لے کرگرم پانی میں ابال لیں۔ اب پانی ٹھنڈا ہونے کے بعد اس پانی کو نارمل پانی میں ملا کراس سے نہائیں۔ اس سے جلد میں انفکشن کا امکان نہیں رہتا ہے۔ یہ فارمولہ انسان کے لئے انتہائی مفید ہے۔ کچن میں موجود چیزوں کے ذریعہ اپنی جلد میں نکھارلایا جاسکتا ہے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *