ممبئی پولس کو’تاج محل پانچ ستارہ ہوٹل‘ کوچونالگانے والے شخص کی تلاش

Share Article

ممبئی کے تاج محل پانچ ستارہ ہوٹل میں ٹھگی کامعاملہ سامنے آیاہے۔بتایاجارہاہے کہ ٹھگ نے کیشیئر(خزانچی) سے 46ہزارروپے ٹھگ لئے۔ویسے ٹھگ کی تصویرسی سی ٹی وی میں قیدہوئی ہے۔ٹھگ نے 1000ہزاریواے ای کے درہم کی کرنسی بدلنے کے نام پرچونالگایاہے۔کلابا پولس اسٹیشن میں ایف آئی آردرج ہونے کے بعد پولس ملزم کی تلاش میں لگ گئی ہے۔جب ہوٹل کے کیشئر نے چینج دینے سے منع کردیاکہ آپ یہاں ہوٹل میں ٹھہرے نہیں ہیں توآپ کوچینج نہیں دے سکتا۔اس کے بعد ملزم نے خود یواے ای کا شہری بتاکروہاں موجود2ہزارکے نوٹ بنڈل کودیکھنے کی بات کہنے لگا اوربنڈل کواٹھاکراس میں سے بڑے ہی چالاکی سے 23نوٹ دوہزٓرکے نکال لئے۔ کیشئرکودیرشب کاؤنٹنگ کے وقت اس بات سمجھ آئی ،تب ایف آئی آردرج کی گئی۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *