گولیوں کی تابڑ توڑ بوچھار سے دہل اٹھا حاجی پور کورٹ کمپلیکس

Share Article

 

ایک قیدی اور دو پولیس اہلکار زخمی

 

بہار کے ویشالی ضلع ہیڈکوارٹر حاجی پور میں جمعرات کی صبح 8 بجے مجرموں نے یہاں پھر ایک بار پولیس انتظامیہ کو کھلا چیلنج دیتے ہوئے اپنی جرات دکھائی۔ اس بار مجرموں کا نشانہ بنا حاجی پور کورٹ کمپلیکس۔

 

صبح ۔ صبح ایک قیدی منیش کمار کو عدالتی کام کاج کے لئے جیل سے پولیس تحویل میں کورٹ لایا گیا تھا۔ معلومات کے مطابق اس قیدی کو پولیس کی گرفت سے اڑا لے جانے یا کسی دیگر وجہ سے مجرموں نے کئی راؤنڈفائرنگ کی۔ احاطے میں تابڑتوڑ فائرنگ کے بعد افرا تفری مچ گئی۔ لوگ ادھر- ادھر بھاگنے لگے۔ اس کی وجہ سے کورٹ احاطے کے علاوہ گاندھی چوک کے قریب ٹریفک درست رکھنے کے لئے تعینات پولیس اہلکاروں تک کے ہوش اڑتے نظر آئے۔ ایک پولیس اہلکار نے بتایا کہ اہم راستہ سے ملحق جنوبی سمت کی طرف والے احاطے میں مجرموں نے ان پولیس اہلکاروں پر تابڑ توڑ گولہ باری شروع کی تھی جب پولیس اہلکار قیدی منیش کو لے کر احاطے میں موجود تھے۔ اسی درمیان مجرموں نے مسلسل کئی راؤنڈ گولیاں برسائیں۔ پھر اپنا مقصد پورا نہیں ہوتے دیکھ کر اور خود کو پولیس و لوگوںکے جال میں الجھتے دیکھ کر مجرم فائرنگ کرتے اور ہتھیار لہراتے نکل بھاگے۔ نگر تھانے کے ایک اہلکار کے مطابق اس فائرنگ میں ایک قیدی اور دو پولیس اہلکاروں کو گولی لگی ہے۔ ان کی سنگین حالت دیکھ کربہتر علاج کے لئے انہیں پٹنہ پی ایم سی ایچ ریفر کر دیا گیا. زخمیوں میں ایک حولدار، ایک سپاہی نالندا رہائشی 45 سالہ کوشل پاسوان کے علاوہ قیدی منیش کمار شامل ہیں۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *