شام: ادلب مہاجر کیمپوں پر حملہ، 12 شہری ہلاک، 40 زخمی

Share Article

شام میں ایرانی حمایت کے حامل گروپوں کی طرف سے کل ادلب کے کیمپوں پر حملے کے نتیجے میں ابتدائی معلومات کے مطابق زیادہ تر بچوں پر مشتمل 12 شہری ہلاک ہو گئے ہیں۔اطلاع کے مطابق شام میں بشار الاسد انتظامیہ کے مددگارایرانی حمایت کے حامل دہشت گروپوں نے ادلب ٹینشن فری زون کے مہاجر کیمپوں پر میزائلوں سے حملہ کیا۔ابتدائی معلومات کے مطابق حملے میں زیادہ تر بچوں پر مشتمل 12 شہری ہلاک اور 40 زخمی ہو گئے ہیں۔حملے میں کثیر تعداد میں خیمے جل گئے ہیں۔ادلب سول ڈیفنس کی ٹیمیں تلاش و بچاو اور آگ بجھانے کی کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔زخمیوں میں سے 4 کو علاج کے لئے ترکی لایا گیا ہے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *