دردناک حادثہ :ریلوے اسٹیشن میں سو رہے 7لوگوں کو گاڑی نے کچلا

Share Article

accident

ایک تیز رفتار ایس یو وی کار کے شکار سات لوگ ہوگئے۔دراصل گذشتہ روزکچھ لوگ دہلی کے نزدیک ہریانہ کے سونی پت ضلع کے ریلوے اسٹیشن کے احاطے میں سو رہے تھے۔اس وقت ہریانہ کی ہی ایک ایس یو وی کریٹا اچانک تیز رفتار میں آئی اور بیریئر کو توڑتے ہوئے لوگوں کو کچل دیا ۔ان میں سے کچھ لوگوں کو تو گاڑی کے نیچے سے بھی باہر نکالا گیا اور اسپتال پہچایا گیا ۔بتایا جا رہا ہے کہ کریٹا گاڑی کے اندر پانچ لوگ سوار تھے۔ریلوے پولیس نے دو لوگوں کو گرفت میں لے لیا لیکن باقی کے تین لوگ موقع واردات سے بھاگنے میں کامیاب ہوگئے۔غور کرنے کی بات ہے کے ایک افسر نے نیوز ایجنسی سے بتایا کہ گاڑی چلانے والا شخص ایک 19سال کا لڑکا تھا اور وہ ہریانہ کے پانی پت کا رہنے والا ہے۔ملی جانکاری کے مطابق گاڑی میں موجود لوگ نشے کی حالت میں تھے۔بہر کیف حادثے کے شکار ہوئے لوگوں کو اسپتال پہنچا دیا گیا ہے اور پولیس نے اس معاملہ کی جانچ شروع کردی ہے۔

 

 

 

 

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *