معطل انسپکٹر نے بیوی سمیت تین کو ماری گولی، ایک کی موت

Share Article

 

خاندانی تنازعہ کی وجہ سے ایک پولیس انسپکٹر نے بیوی، اس کے دوست اور دوست کی ماں کو اپنی سروس ریوالور سے گولی مار دی ۔گولی لگنے سے دوست کی ماں کی موت ہو گئی، جبکہ دونوں زخمیوں کواسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ واقعہ کے بعد انسپکٹر موقع سے فرار ہو گیاپولس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

مغربی سنگھ بھوم میں تعینات انسپکٹر منوج گپتا نے جمعہ کی صبح سوناری تھانہ علاقہ نولکھا اپارٹمنٹ واقع اپنی رہائش گاہ پر اپنی سروس ریوالور سے اہلیہ اور اہلیہ کے دوست اور دوست کی ماں کو گولی مار دی۔ واقعہ کے بعد منوج موقع سے فرار ہو گیا۔ مقامی لوگو ںکی مدد سے انسپکٹر کی اہلیہ پونم گپتا، اس کے دوست چندن اور دوست کی ماں کی سیما دیوی کو ٹاٹااسپتال میں جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے سیمادیوی کو مردہ قرار دے دیا۔

واقعہ کی اطلاع ملنے پر ایس ایس پی انووپ برتھرے ٹاٹا اسپتال پہنچے اور پورے معاملے کی جانکاری دی۔ برتھرے نے بتایا کہ خاندانی تنازعہ کے چلتے واقعہ کو انجام دیا گیا ہے۔ انسپکٹر منوج کا اس کی بیوی کے ساتھ عدالت میں معاملہ چل رہا ہے۔ دو دن پہلے ہی منوج کی بیٹی اور چندن اور اس کی ماں جمشید پور معاملے کو حل کرنے کے لئے آئی تھی۔جمعہ کی صبح کسی بات کو لے کر تنازعہ ہوا اور منوج نے اپنی سروس ریوالور سے اپنی بیوی پوونم گپتا، اس کے دوست چندن اور چندن کی ماں سیما دیوی کو گولی مار دی۔ انہوںنے بتایا کہ دونوں زخمی کا علاج چل رہا ہے اور منوج کو پکڑنے کے لئے چھاپہ ماری کر جا رہی ہے، اس کی گرفتاری جلد کر لی جائے گی، انہوںنے بتایا کہ منوج مغرب سنگھ بھوم میں تعینات تھا لیکن وہ فی الحال معطل چل رہا ہے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *