نشہ خوری کرنے پر اے ایم یو کے پانچ طلباء معطل

Share Article

 

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج کے ایم بی بی ایس کے چار طلبائ￿ کو نشہ آور اشیائ￿ استعمال کرنے کے الزام میں معطل کیا گیا ہے۔ ساتھ ہی اس طالب علم کو بھی معطل کیا گیاہے جس کے کمرہ میں شراب نوشی انجام دی جارہی تھی۔ ان پانچوں طلبا کے کیمپس میں داخلے پر بھی پا بندی عائد کی گئی ہے۔

 

Image result for Suspend five students of AMU on drug addiction

مذکورہ معاملہ کی تحقیقات کے لئے دو رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔جس نے فوری طور پر کام شروع کردیا ہے۔ معطل کئے جانے والے طلبائ￿ میں ہادی حسن ہال میں مقیم پساوا علی گڑھ کے رہنے والے رجت چودھری، بہار کے سوریہ پرتاب سنگھ، لکھنو کے امت کمار راجپوت اور متھرا کے شریانش بندل کے نام شامل ہیں? تفصیلات کے مطابق 13 مئی کی رات میں کو چاروں ہاسٹل کے کمرہ نمبر 426 میں شراب اور گانجہ کا استعمال کررہے تھے۔ تب ہی ہاسٹل کے ہی کسی دیگر طالب علم نے ویڈیو بناکر یونیورسٹی انتظامیہ کو خبر کردی۔ موقع پر پہنچی ٹیم نے ایک شراب کی بھری بوتل ایک خالی بوتل اور گانجہ کا ایک پیکٹ اور گانجہ کا استعمال کرنے والا پیپر رول برآمد کیا ہے۔ پراکٹر پروفیسر محمد محسن خاں نے بتایا کہ دو رکنی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ کمیٹی کو ابتدائی جانچ میں الزامات صحیح پائے گئے ہیں اس لئے چاروں طلبائ￿ کو معطل کردیا گیا ہے۔ ساتھ ہی اس طالب علم کو بھی معطل کیا گیا ہے جس کے کمرہ میں شراب نوشی کی جارہی تھی۔ ان سبھی طلبائ￿ کے کیمپس میں داخلے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ جانچ کمیٹی کے ذریعہ پورے معاملہ کی جانچ کا عمل جاری ہے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *