بھوجپور ضلع کے سندیش کے آر جے ڈی ممبر اسمبلی ارون یادو کے جنسی ریکیٹ معاملے میں ضمانت پر فیصلہ جج نے محفوظ رکھ لیا گیا ہے۔ کورٹ میں ارون یادو کی جانب سے ان کے وکلاء نے موقف رکھا۔ ابھی جمعہ کو رکن اسمبلی یادو کی ضمانت پر فیصلہ سنایا جائے گا۔ فی الحال ممبر اسمبلی جنسی ریکیٹ معاملے میں فرار چل رہے ہیں۔
ان گھر کی قرقی ضبطی بھی ہو چکی ہے۔ ممبر اسمبلی ایڈووکیٹ نے پیشگی ضمانت کے لئے پہلے ضلع و سیشن جج پاسکو ایکٹ کے خصوصی جج کے کورٹ میں درخواست دے دی ہے۔ ملزم رکن اسمبلی ایڈووکیٹ کی دلیل سننے کے بعد 18 اکتوبر تک فیصلہ محفوظ رکھا گیا ہے۔ ممبر اسمبلی ایڈووکیٹ ووشو دھر پانڈے نے پہلے ضلع و سیشن جج پوسکو ایکٹ کے خصوصی جج آر کے سنگھ کے سامنے یہ دلیل دی کہ ابھی اس کیس سے متعلقہ ڈائری نہیں پڑھی ہے۔ اس کے بعد پوسکو ایکٹ کے جج نے رکن اسمبلی کی پیشگی ضمانت پر سماعت کی تاریخ 18 اکتوبر مقرر کر دی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here