sushma-swaraj
نئی دہلی:وزیر خارجہ سشما سوراج نے ایک بار پھر پاکستان کو پھٹکار لگائی ہے۔انہوں نے کہا، ’اگر عمران خان (پاکستانی وزیر اعظم) اتنے سخی ہیں تو انہیں ہمیں مسعود اظہر کو سونپ دینا چاہئے‘۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ ہندوستان کے پاکستان سے اچھے تعلقات ہو سکتے ہیں بشرطیکہ پڑوسی ملک ’اپنی زمین پر دہشت گرد گروپوں کے خلاف کارروائی کرے‘۔انڈیاز ورلڈ: مودی گورنمینٹس فارن پالیسی‘پر بات چیت میں انہوں نے بدھ کو کہا کہ پاکستان کو آئی ایس آئی اور اس کی فوج کو کنٹرول کرنے کی ضرورت ہے جو بار بار باہمی رشتوں کو برباد کرنے پر تلے ہیں۔


سشما نے کہا کہ عمران کو بہت بڑا سیاستدان بتایا جا رہا ہے۔ لیکن میں کہنا چاہتی ہوں کہ اگر عمران واقعی سخی اورامن پسند ہیں تو مسعود اظہر کو ہمیں سونپ دیں۔پاک ہندوستان تعلقات اسی شرط پر سدھر سکتے ہیں جب وہ اپنے دہشت گردوں کے خلاف ٹھوس کارروائی کرے اور ہندوستان کے خلاف اپنی زمین سے دہشت گرد سرگرمیاں بند کرے۔وزیر خارجہ سشما سوراج نے کہا ہے کہ پاکستان جب تک اپنی زمین سے دہشت گرد اڈوں پر کارروائی نہیں کرتا، اس وقت تک اس سے کوئی بات چیت نہیں ہو سکتی۔ خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق انہوں نے کہا، ’ہم دہشت گردی پر بات نہیں کرنا چاہتے، ہم اس پر کارروائی چاہتے ہیں۔ دہشت گردی اور بات چیت ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے‘۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here