سشیل مودی نے راہل گاندھی پر درج کرایا ہتک عزت کا مقدمہ

Share Article

 

نائب وزیر اعلیٰ سشیل کمار مودی نے کانگریس صدر راہل گاندھی کے خلاف ہتک عزت کا ایک مجرمانہ مقدمہ تعزیرات ہند کی دفعہ 500 کے تحت جمعرات کے روز پٹنہ کے چیف عدالتی مجسٹریٹ کی عدالت میں درج کرایا۔ اس مقدمے میں دو سال کی سزا کا قانون ہے۔

 

Image result for Sushil Modi has filed a petition filed against Rahul Gandhi

راہل گاندھی نے 13 اپریل کو بنگلورو سے کچھ فاصلے پر واقع کولار میں منعقد ہ انتخابی ریلی میں اپنی تقریر میں مودی ٹائٹل والے لوگوں کو چور بتایا ہے۔ انہوں نے اس بات کو کئی بار دہرایا اور ان کی یہ تقریر کئی ٹی وی چینلوں پر لائیو دکھائی گئی۔ یہ اخبارات میں بھی نمایاں طور پر شائع ہوئی اور اسے پٹنہ میں بھی متعدد لوگوں نے ٹی وی پر دیکھا اور اخبارات میں پڑھا۔

 

 

سشیل مودی نے کورٹ میں داخل اپنی عرضی میں راہل گاندھی پر یہ الزام لگایا ہے کہ ان کے اس طرح کی تقریر سے جتنے بھی مودی ٹائٹل والے شخص ہیں، ان کوچور بتایا گیا ہے۔ اس سے معاشرے میں ان کی شبیہ خراب ہوئی ہے اور یہ ایک مجرمانہ حرکت ہے ، جس کی سزا عدالت کی جانب سے راہل گاندھی کو ضرور ملنی چاہئے۔ اس مقدمے میں ان کے گواہ سنجیو چورسیا، نتن نوین، منیش کمار ہیں۔انہوں نے عدالت سے اس درخواست کی ہے کہ اس معاملے میں راہل گاندھی کے خلاف نوٹس لے کر انہیں عدالت کے ذریعہ طلب کیا جائے اور ان کے خلاف ہتک عزت کا مجرمانہ مقدمہ چلا کر سزا دی جائے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *