بازار میں آئی مودی ساڑھی، خواتین ہوئی دیوانی،دیکھیں تصویروں میں

Share Article
modi-saree
سورت:ٹی شرٹ اورشادی کارڈ دعوت نامہ پرنظرآچکے وزیراعظم نریندرمودی اب ساڑھیوں پربھی نظرآرہے ہیں۔ یا یوں کہیں کہ صرف نظرہی نہیں آرہے ہیں بلکہ دھوم مچارہے ہیں۔گجرات کے سورت شہرکا ٹیکسٹائل مارکیٹ ان دنوں پی ایم مودی کے رنگ میں رنگا نظرآرہاہے۔
modi-saree1
جہاں پی ایم مودی کی تصویروالی ساڑھیاں تیارکی جارہی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق، بازار میں پی ایم مودی کے چہرے کے پرنٹ والی ساڑھیوں کی کافی ڈیمانڈ ہے۔اورتواور سوشل میڈیا پرتومودی ساڑھی کا ویڈیوبھی وائرل ہورہاہے۔
woman-with-modi-saree
دراصل آئندہ لوک سبھا الیکشن اورمودی کی مقبولیت کودیکھتے ہوئے سورت کے ایک تاجر نے مودی کے چہرے کے پرنٹ والی ساڑھی تیارکی ہے۔ ساڑھیوں پرمودی کی تصویر کوڈیجیٹل پرنٹ کیاگیاہے۔ بازار میں مودی ساڑھی کی 3سے 4قسمیں بھی دستیاب ہیں۔خواتین میں مودی ساڑھی کولیکر زبردست کریزہے۔ دکانوں میں اس ساڑھی کولیکر خریدنے والی خواتین کی کافی بھیڑدیکھنے کومل رہی ہے۔
saree
حالانکہ یہ کوئی پہلا معاملہ نہیں ہے جب بازار میں برانڈ مودی بھونانے کی کوشش کی گئی ہو۔اس سے پہلے بھی الگ الگ موقعوں پربازار میں مودی کے نام پرچیزفروخت ہوتی نظرآئی ہیں۔اس سے پہلے لوگ شادی کے کارڈ پرپیغام لکھ کروزیراعظم نریندرکودوبارہ ووٹ دینے کی اپیل کرتے نظرآچکے ہیں۔وہیں گذشتہ دنوں گجرات میں تاجروں نے بل میں بھی مودی اگین لکھ کرمودی کووٹ دینے کی اپیل کی ہے۔ لیکن اب جس طرح خواتین میں مودی کے کریزکوبھونانے کی کوشش ہوئی ہے ایسے میں امیدکی جارہی ہے کہ جلدہی پرینکاکے چہرے کے پرنٹ والی ساڑھی بھی بازارمیں آسکتی ہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *