سپریم کورٹ نے نابالغ بیوی سے تعلق کو’بدفعل‘قراردیا

Share Article
supreme-court-of-india
سپریم کورٹ نے آج ایک بڑافیصلہ سنایاہے۔سپریم کورٹ نے کہاہے کہ 18سے کم عمرکی بیوی کے ساتھ جسمانی تعلقات بنانے کوبدفعل سمجھاجائے گا۔اس فیصلے کے ساتھ کورٹ نے آج 15سے18سال کی نابالغ اہلیہ سے تعلقات کوبدفعل کے زمرے سے چھوٹ دینے والی آئی پی سی کی دفعہ 375کے استثنا(2)کوخارج کردیا۔اپنے فیصلے میں کورٹ نے کہاکہ 15سے18سال کی نابالغ بیوی سے جسمانی تعلقات بنانے پرشوہرپربدفعلی کا مقدمہ چل سکتاہے۔مگرکورٹ نے یہ بھی کہاکہ شوہرپربدفعلی کا مقدمہ تبھی چلے گا،جب بیوی ایک سال کے اندرشکایت درج کرائے گی۔وہیں کورٹ کایہ فیصلہ آگے سے نافذہوگا۔پرانے کیس اس سے متاثرنہیں ہوں گے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *