فیس بک نے یوزر پروفائل کو آدھار سے جوڑنے کو لے کر مختلف ہائی کورٹ میں چل رہے کیس کو سپریم کورٹ میں ٹرانسفر کرنے کا مطالبہ کرنے والی عرضی سپریم کورٹ میں دائر کی ہے۔ سپریم کورٹ اس درخواست پر کل (20 اگست کو) سماعت کرے گا۔
فیس بک کا کہنا ہے کہ مدراس، بمبئی اور مدھیہ پردیش ہائی کورٹ میں چل رہے کیس میں مختلف فیصلے آنے سے مشکوک صورت حال ہو سکتی ہے۔ لہذا سپریم کورٹ تمام پر ایک ساتھ سماعت کرے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ درخواستوں میں مرکزی قوانین انفارمیشن ٹیکنالوجی ایکٹ اور آدھارایکٹ کی تشریح کرنے کی درکار ہے، اس لئے ان درخواستوں کو سپریم کورٹ میں ٹرانسفر کیا جانا چاہئے۔
دراصل ہائی کورٹس میں جو عرضیاں دائر کی گئی ہیں، ان میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ فیس بک اکاؤنٹ کو آدھار سے لنک کیا جائے تاکہ جعلی اکاؤنٹ سے غلط پوسٹ پر لگام لگائی جا سکے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here