سپریم کورٹ نے ترون تیج پال کی عرضی خارج کی، جنسی استحصال کا مقدمہ چلے گا

Share Article
Sexual Harassment: SC rejects plea of Tarun Tejpal to quash 2013 assault case

سپریم کورٹ نے جنسی تشدد کے ملزم صحافی ترون تیج پال کی اپنے خلاف چل رہے مقدمات کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کرنے والی درخواست مسترد کر دی ہے۔ کورٹ نے گوا کے ٹرائل کورٹ کو ہدایت کی ہے کہ وہ چھ ماہ کے اندر ٹرائل مکمل کرے۔ گزشتہ 6 اگست کو عدالت نے فیصلہ محفوظ رکھ لیا تھا۔

ترون تیج پال نے اپنے خلاف گوا میں چل رہے مقدمے کو منسوخ کرنے کی مانگ کی تھی۔ تیج پال نے بامبے ہائی کورٹ کے اس فیصلے کو چیلنج کیا تھا جس میں ہائی کورٹ نے عصمت دری کے الزامات کو منسوخ کرنے کی درخواست مسترد کر دی تھی۔ عرضی میںتیج پال نے کہا تھا کہ متاثرہ کے بیانات اور ویڈیو ریکارڈنگ میں یکسانیت نہیں ہے۔
ترون تیج پال کے خلاف گوا میں ایک پروگرام کے دوران لفٹ میں اپنی ایک خاتون کارکن کے ساتھ جنسی استحصال کا کیس چل رہا ہے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *