تین طلاق آرڈنینس کو چیلنج دینے والی عرضی کو سپریم کورٹ نے خارج کردیا

Share Article

muslim-womens

سپریم کورٹ نے تین طلاق آرڈنینس کو چیلنج دینے والی عرضی کو خارج کر دیا ہے۔ وکیل دیپک کنسل نے اسے چیلنج دیا تھا۔ بتا دیں کہ کہ تین طلاق پر لاگیا گیا آرڈنینس لوک سبھا میں گزشتہ سال منظور کیا گیا تھا، لیکن راجیہ سبھا میں اتفاق رائے نہ ہونے کی وجہ سے منظور نہیں ہو پایا تھا، جس کی وجہ سے حکومت کو آرڈنینس لانا پڑا تھا۔
اس کے بعد سرمائی اجلاس میں حکومت نے اس بل میں کچھ ترمیم کر اسے لوک سبھا سے پھر منظور کروا لیا تھا، لیکن ایوان بالا میں یہ پھر زیر التوا ہو گیا۔ تین طلاق کے خلاف لائے گئے اسی آرڈنینس کو سپریم کورٹ میں وکیل دیپک کنسل نے چیلنج دیا تھا جسے عدالت عظمیٰ نے خارج کر دیا ہے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *