’پی ایم نریندر مودی‘ بایوپک پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مانگی رپورٹ 

Share Article
namo1

دہلی: سپریم کورٹ نے پیر کو الیکشن کمیشن (ای سی) کو ’پی ایم نریندر مودی‘ فلم دیکھ کر اس پر اس ہفتے کے آخر تک بند لفافے میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی۔ چیف جسٹس رنجن گوگوئی اور جسٹس دیپک گپتا اور جسٹس سنجیو کھنہ کی بنچ نے فلم کے پروڈیوسر سندیپ سنگھ کی عرضی پر سماعت کے لئے 22 اپریل کی تاریخ مقرر کی ہے۔

جب عدالت نے الیکشن کمیشن کے وکیل سے پوچھا کہ کیا ای سی نے فلم دیکھی ہے، تو فلم ساز کے وکیل مکل روہتگی نے عدالت سے کہا کہ ای سی نے فلم کو دیکھے بغیر اس کی ریلیز کو ٹال دیا ہے۔ اس کے بعد بنچ نے ای سی سے فلم دیکھنے اور اس پر رپورٹ عدالت کو دینے کو کہا۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *