وہ میرے چیئرلیڈر ہیں: سونم کپور

Share Article

SONAM-KAPOOR-AND-ANAND-AHUJA

اداکارہ سونم کپور آہوجا کے مطابق، ان کے شوہر اور تاجر آنند آہوجا ان کے سب سے بڑے چیئرلیڈر ہیں۔ ہفتہ کو فکی (ایف آئی سی سی آئی) لیڈیز آرگنائزیشن (ایف ایل او) کے 35 ویں سالانہ سیشن کے دوران سونم نے صنفی مساوات پر بات کرنے کے ساتھ ہی یہ بتایا کہ کس طرح ان کے شوہر ان کی حمایت کرتے ہیں۔

سونم نے کہا کہ فلمی دنیا میں مجھے برابر نہیں، بلکہ ہمیشہ ایک خاتون ہی سمجھا گیا، لیکن مجھے جلد ہی یہ احساس ہوا کہ خواتین کو اس سے سمجھوتہ نہیں کرنا چاہئے۔اپنے ایک بیان میں سونم نے کہا، ’’آرٹ معاشرے کی عکاسی کرتا ہے۔ شادی کے بعد میرے شوہر ہی میرے چیئرلیڈر ہیں اور اپنی حمایت ظاہر کرنے کے لئے انہوں نے اپنے نام کے بیچ میں میرا نام شامل کر لیا اور وہ آنند سونم آہوجا بن گئے‘‘۔

گزشتہ سال آنند کے ساتھ ازدواجی بندھن میں بندھی سونم ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا کے ساتھ اس سیشن میں شامل ہوئی تھیں۔ وہیں، اگر فلموں کی بات کریں تو سونم کی اگلی فلم ’دی زویا فیکٹر‘ہے۔ اس میں ان کے ساتھ دلکیر سلمان ہیں۔

 

 

 

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *