بپاشا کو ملا سہارا

Share Article

بالی ووڈ کے خوبصورت ترین جوڑوں میں سے ایک جان اور بپاشا کی علیحدگی کے بعد بپاشا کا نام مسلسل کسی نہ کسی کے ساتھ جوڑا جا رہا ہے۔عشق کرنے والوں کے رول ماڈل جان اور بپاشا کے بریک اپ کے بعد تو لوگوں کا محبت سے بھروسہ ہی اٹھ گیا۔ علیحدگی کے غم سے نڈھال بپاشا کو کسی کے کندھے کی ضرورت تو ہے ہی۔ وہ کندھا کسی اچھے دوست کا بھی ہو سکتا ہے۔ ان دنوں بپاشا ہالی ووڈ اداکار جوش ہرٹ نیٹ کے ساتھ دیکھی جا رہی ہیں۔ ان کی نزدیکیوں کو دیکھتے ہوئے تو یہی لگ رہا ہے کہ ان کے درمیان کچھ اور ہی پک رہا ہے۔دونوں ہی ان دنوں مدھیہ پردیش کے اورچھا شہر میں اپنی آنے والی فلم ’’سنگیولرٹی ‘‘ کی شوٹنگ کر رہے ہیں۔ دین دنیا کی پرواہ کیے بغیر دونوں ساتھ ساتھ گھومتے ہیں۔ یہاں تک کہ فلم کی شوٹنگ کے باقی ممبر ایک ہوٹل میں ٹھہرے تھے اور بپاشا جوش کے ساتھ کسی دیگر ہوٹل میں چلی گئیں۔ دونوں عوامی طور پر بھی ایک دوسرے کے ساتھ ہوتے ہیں۔
پچھلے دنوں دونوں ایک پارٹی میں ایک دوسرے کو کچھ خاص اٹینشن دیتے نظر آئے۔ ان کے برتائو سے قریبی لوگوں کو تو یہی لگا کہ ان کے درمیان کوئی رشتہ ضرور جنم لے رہا ہے۔حالانکہ انھوں نے ابھی تک اظہار محبت نہیں کیا ہے۔حالانکہ کچھ لوگوں کا یہ بھی ماننا ہے کہ ابھی کچھ کہنا ٹھیک نہیں ہوگا، کیونکہ بپاشا اتنی ہی بے تکلفی سے رانا نام کے ایک دیگر شخص کے ساتھ بھی گھومتی نظر آئیں۔
انل کپور کا انوکھا مشن
انل کپور ایک نئے مشن پر ہیں۔انھوں نے اپنی بیٹی سونم کپور کے کریئر کو سنوارنے کی ذمہ داری نہیں سنبھالی ہے۔ ہاں، وہ بالی ووڈ کو ہندی فلموں کے رنگ میں رنگنے کے انوکھے مشن پر نکل چکے ہیں۔ سلم ڈاگ ملینئر کے بعد ہالی ووڈ میں اپنی پہچان بنا چکے انل کپور کو بھروسہ ہے کہ وہ جلد ہی ہالی ووڈ کے ہیرو اور ہیروئنوں کودیسی دھنوں پر تھرکنا سکھا دیں گے۔انل کہتے ہیں میں ہالی ووڈ کے اپنے اسٹار دوستوں کوجلد ہی اپنے رنگ میں رنگ دوں گا۔ انہیں ہندی فلموں کی دھنوں پر تھرکنے کے لیے مجبور کر دوں گا۔انل کپور کو یہ بھی امید ہے کہ آنے والے دنوں میں دیسی ہیروئنوں کا جلوہ ہالی ووڈ میں ہوگا۔ وہ کہتے ہیں کہ مجھے یقین ہے کہ جلد ہی ہالی ووڈ کے اداکار کٹرینہ کیف اور کرینہ کپور کے ساتھ ٹھمکے لگاتے نظر آئیں گے۔ ہالیووڈ کو دیسی بنانے کا انل کپور کا مشن کتنا کامیاب ہو پاتا ہے یہ تو وقت ہی بتائے گا۔ ویسے انل کپورکے جوش اور جذبے کی تعریف کرنی ہوگی، ورنہ ہالی  ووڈ فلموں میں چھوٹے چھوٹے رول تک محدود کوئی اداکار ایسے عجیب و غریب بیان دینے کی گستاخی نہیںکر سکتا۔ جی ،انل صاحب بہت خوب لگے رہو۔ ہماری دعائیں بھی آپ کے ساتھ ہیں۔

شادی کے لئے فرصت نہیں : سیف
سیف علی خان ان دنوں خبروں سے دور ہیں۔گزشتہ16ماہ سے ان کی کوئی فلم ریلیز نہیں ہوئی ہے۔2009میں ان کی آخری فلم ’’قربان‘‘ ریلیز ہوئی تھی، جس کا باکس آفس پر حشر بہت برا رہا تھا، لیکن2011میں سیف کی کچھ شاندار فلمیں ریلیز ہونے والی ہیں۔
دراصل سیف اپنی ہوم پروڈکشن ’’ایجنٹ ونود ‘‘ میں بہت مصروف ہیں۔ یہ فلم بڑے بجٹ کی ہے۔ کئی مختلف مقامات پر اس کی شوٹنگ کی جا رہی ہے۔ یوں بھی لارجر دین لائف فلمیں اپنی ہی رفتار سے بنتی ہیں۔ ایجنٹ ونود میں سیف پر دوہری ذمہ داری ہے۔ہیرو ہونے کے ساتھ ساتھ وہ فلم کے مالک بھی ہیں۔ انہیں شوٹنگ ختم ہونے کے بعد بھی زائد ذمہ داری اٹھانی پڑتی ہے۔سیف کا کہنا ہے کہ بھلے ہی ان کی فلم کو ریلیز ہوئے لمبا وقت ہو گیا ہے، لیکن اس سے ان کے کریئر پر کوئی خاص اثر نہیں پڑے گا۔ ایجنٹ ونود ریلیز ہو جانے دیجئے ایک بار پھر وہ سرخیوں میں ہونگے۔
ایجنٹ ونود ایک جیمس بانڈ نما فلم ہے، جس میں وہ جاسوس بنے ہیں۔ فلم کی90فیصد شوٹنگ ہو چکی ہے اور اس کے پوسٹ پروڈکشن میں لمبا وقت لگے گا۔ سال کے آخر میں اس فلم کے ریلیز ہونے کا امکان ہے۔ اس فلم کی ہدایتکاری سری رام راگھون نے کی ہے، جنھوں نے ’’ایک حسینہ تھی‘‘ اور ’’جانی غدار‘‘ جیسی مشہور فلمیں بنائی ہیں۔کرینہ کپور اس فلم میں سیف کی ہیروئن ہیں۔
اسی سال سیف کی ایک اور فلم ’’آرکشن‘‘ بھی ریلیز ہوگی، جس میں سیف اپنی امیج سے ہٹ کر نظر آئیں گے۔پرکاش جھا کی ہدایتکاری میں بنی یہ فلم ایشو بیسڈ ہے اور اس میں سیف خالص ہندی بولتے نظر آئیں گے۔سیف نے اس فلم کی شوٹنگ بھوپا ل میں کی ہے اور ہندی بولنے میں ان کی مدد بگ بی نے کی ۔ سیف کے مطابق ’’آرکشن‘‘ کرتے کرتے ان کی ہندی بہت اچھی ہو گئی ہے۔
اداکاری کے علاوہ سیف فلم ساز کی شکل میں بھی کچھ فلمیں بنا رہے ہیں اور جو تھوڑا وقت انہیں ملتا ہے اسے وہ کرینہ کے ساتھ بتانا پسند کرتے ہیں۔ شادی کے لیے ابھی انہیں فرصت نہیں ہے۔
ملکہ شیراوت کا بیباک انداز
ملکہ شیراوت ہمیشہ اپنے بیباک انداز کے لیے سرخیوں میں رہتی ہیں اور شاید یہی ان کی کامیابی کی وجہ بھی ہے۔ ان کے بارے میں لوگوں کا کہنا ہے کہ وہ بے حد عجیب انداز میں باتیں کرتی ہیں۔فلم ’’ہس‘‘ میں ناگن کے رول میں ملکہ نے جم کر جسم کی نمائش کی، لیکن اسے ناظرین نے نکار دیا۔ اس فلم سے ملکہ کو کافی امیدیں تھیں۔ ان دنوں ملکہ پھر سے لائم لائٹ میں ہیں۔ وہ رضیا بنیں غنڈوں کے بیچ پھنستی نظر آئیں، جس کا انتظار ملکہ کے ساتھ ناظرین کو بھی رہا ہے۔
خیر ملکہ کے ساتھ ایک فلم میں ساتھ کام کرنے والے اوم پوری ان دنوں ان پر کافی مہربان نظر آ رہے ہیں۔ آج کل وہ ملکہ کی سمجھداری اور معصومیت کے قصے سناتے نظر آرہے ہیں۔شوٹنگ کے دوران دونوں اکثر ساتھ ساتھ رہتے تھے۔ انھوں نے کہا کہ ملکہ بہت ہی اچھی، نیک دل اور بے حد معصوم ہیں۔کسی بھی طرح کے نخرے یا تیور دکھانا ان کے مزاج میں نہیں ہے۔ پھر معلوم نہیں کیوں میڈیا نے ان کی شبیہ خراب کر رکھی ہے۔ جو بھی ہو، اوم پوری کے عشق کے قصے بھی سب جانتے ہیں۔ اس بات سے انکار نہیں کیا جا سکتا کہ ان دنوں ملکہ کا جادو اوم پوری کے سر چڑھ کر بول رہا ہے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *