فرضی رجسٹریشن میں سنی لیون نے کیا ٹاپ ، انتظامیہ نے کرائی ایف آئی آر درج

Share Article
sunny-leone-1
پٹنہ: بہار میں اداکارہ سنی لیون کے نام پر جونیئر انجینئر کے عہدے کے لئے آئے فرضی درخواست کے معاملے میں پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈپارٹمنٹ(پی ایچ ای ڈی) دو دن بعد بیدارہوئی اور شاستری نگر تھانے میں ایف آئی آر درج کرائی۔شروع میں میڈیا سے بات چیت میں محکمہ نے کہا کہ ہو سکتا ہے سنی لیون کے نام کی کوئی خاتون نے درخواست دی ہو، جس پر میڈیا میں خبریں بھی بنی لیکن محکمہ نے جب درخواست گزار کی جگہ اداکارہ سنی لیون کی تصویر دیکھی تو وہ حرکت میں پڑگیا۔ آناً فاناً میں جانچ شروع ہوئی اور محکمہ نے شاستری نگر تھانے میں ایف آئی آر کرائی ہے ۔
فارم میں درخواست گزار نے خود کا موبائل نمبر دیا ہے
درخواست گزار نے موبائل نمبر بھی درخواست میں دیا ہے۔ چوتھی دنیا کے نامہ نگار نے جب بات کی تو پتہ چلا کی وہ نمبر خود درخواست گزار کا ہے جس نے سنی لیون کے نام سے فرضی درخواست دی تھی لیکن نہ تو وہ اپنا نام۔پتہ بتا رہا ہے، نہ ہی اسے ایف آئی آر کا خوف ہے۔ کہتا ہے ایف آئی آر ہو گیا تو کیا ہوا، مجھے پریشان مت کرو، لیکن اسے شاید یہ معلوم نہیں ہے کہ آئی ٹی ایکٹ میں
وہ بری طرح پھنسنے والا ہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *