سنی لیون نے بہارپی ایچ ای ڈی میں ٹاپ کرنے پر خوشی ظاہر کی، مچا سیاسی گھمسان

Share Article
sunny-leone

پٹنہ: بہار کے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈپارٹمنٹ(پی ایچ ای ڈی) میں جونیئر انجینئر کے عہدے پر سنی لیون کے ٹاپ کرنے کو لے کر سیاست گرما گئی ۔وہیں فلم اداکارہ سنی لیون نے بھی ٹویٹ کرتے ہوئے معاملے پر چٹکی لی ہے۔ انہوں نے اپنے ٹویٹ میں لکھا، ہاہا، میں بے حد خوش ہوں کہ دوسری سنی نے اتنا اچھا اسکور کیا ہے!‘

اس معاملے کا انکشاف ہونے پر سنی لیون سے جوڑی یہ خبر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ اپوزیشن نے بھی اس مسئلے کو لے کر نتیش کمار حکومت پر حملہ بولا ہے۔ بہار اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر تیجسوی پرساد یادو نے وزیر اعلیٰ نتیش کمار پر طنز کرتے ہوئے ٹویٹ بھی کیا ہے۔ تیجسوی نے اپنے ٹویٹ میں لکھا:’’نتیش کی ’فرضی تعلیم، فرضی ڈگری اور جعلی تقرری ‘جیسی پالیسیوں کے سبب اب بہار میں’ سنی لیون ‘نے جونیئر انجینئر کے امتحان میں ٹاپ کیا ہے۔ لگتا ہے مینڈیٹ لٹیری ڈبل انجن حکومت میں ڈبل ایندھن کا استعمال ہونے لگا ہے۔‘


جس کے بعد جنتا دل (یونائیٹڈ) کے ترجمان نیرج کمار نے بھی تیجسوی پر پلٹ وار کرتے ہوئے کہا کہ ’خود تو 10 ویں پاس ہوئے نہیں اور ان کے والد (لالو پرساد) بھی اپنے عہد میں چرواہ ا سکول کھول کر تعلیم سے ڈگری دلوا رہے تھے، ایسے میں آپ کو کیا پتہ کہ کس طرح کوئی امتحان یا تقرری ہوتی ہے؟ ‘اس کے ساتھ ہی نیرج کمار اس معاملے پر صفائی دیتے ہوئے بھی نظر آئے۔ انہوں نے کہا کہتقرری کے لئے آن لائن درخواست منگائے تھے، اس کے بعد سرٹیفکیٹ کی جانچ ہوتی ہے، تب جاکر تقرری ہوتی ہے۔

دراصل، بہار کے پی ایچ ڈی اے کی طرف سے جاری کی گئی ڈرافٹ میرٹ لسٹ میں سنی لیون نیپہلا مقام حاصل کیا ہے۔

 

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *