سنی لیون کو بہار میں ملی جونیئر انجینئر کی نوکری،لوگ حیرت میں !

Share Article
sunny-leone
پٹنہ: بہار سے سنی لیون کو لے کر ایک دلچسپ خبر آئی ہے، ایک ریاست کے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈپارٹمنٹ (PHED) میں جونیئر انجینئر کی میرٹ لسٹ میں سنی لیون الاول آئی ہیں۔ انہوں نے کل 98.5 اسکور کیا ہے،سنی کو ایجوکیشن پوائنٹ میں 73.50 پوائنٹس ملے ہیں اور ایکسپیرینس پوائنٹ کے طور پر 25 پوائنٹس حاصل ہوئے، اس طرح وہ میرٹ لسٹ میں ٹاپ ہوئی ہیں۔ آپ کو بتا دیں کہ کل 214 سول انجینئر کے عہدوں کے لئے کانٹریکٹ پر یہ ویکینسی نکلی تھی، جس میں جونیئر انجینئر سے آن لائن درخواست مدعو کئے گئے تھے۔
حالانکہ، جس سنی لیون کا ذکر ہم کر رہے ہیں وہ بالی وڈ کی اداکارہ اور سابق پورن ا سٹار سنی لیون نہیں ہیں، بلکہ 13 مئی، 1991 کو پیدا ہونے والی سنی لیون نامی خاتون ہیں، جن کا اپیلی کیشن کی آئی ڈی جے ای سی 0031211 ہے، خاتون کا نام سنی ہے اور ان کے والد کا نام لیونا ہے،لیکن ایک ساتھ پڑھنے پر وہ سنی لیون ہی لگ رہا ہے، جو انتظامی دفتر میں بڑی دیر تک موضوع بحث بھی بنا رہا، یہی نہیں اس میرٹ لسٹ میں کئی عجب وغریب نام دیکھنے کو ملے جیسے،میرٹ لسٹ میں تیسرے نمبر پر بی وی سی ایکس زیڈ نامی امیدوار ہے، جس نے 92.89 اسکور کیا ہے۔ 214 انجینئرز کے لئے کل 17991 آن لائن درخواست ملے ہیں۔ نیشنل انفارمیشن سسٹم یعنی این آئی سی کی طرف سے تیار اس میرٹ لسٹ میں عجبو غریب نام دیکھنے کو ملے ہیں۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *