سنی دیول اور کرشمہ کپورچین پلنگ معاملہ میں بری

Share Article
Karisma Kapoor and Sunny Deol get relief in chain-pulling case after 22 years

 

بالی وڈ سٹار سنی دیول اور کرشمہ کپور کو ایک بڑی راحت دیتے ہوئے جے پور کی ایک عدالت نے 22 سال پہلے ریلوے چین پلنگ معاملے میں دونوں کو بری کر دیا۔ 1997 میں سنی دیول اور کرشمہ کپور کے خلاف ایک فلم کی شوٹنگ کے دوران چین پلنگ کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ ریلوے عدالت نے 17 ستمبر کو ریلوے ایکٹ کی دفعہ 141، 145، 146 اور 147 کے تحت دونوں کو قصوروار ٹھہرایا تھا۔ اگرچہ جج پون کمار نے جمعہ کو دلیل دی کہ ریلوے عدالت نے دونوں فریقوں کو ان دفعات کے تحت قصوروار ٹھہرایا، جنہیں سیشن کورٹ نے 2010 میں منسوخ کر دیا تھا۔ ساتھ ہی اس معاملے میں دونوں کے خلاف ثبوت کا بھی فقدان ہے۔

نرینا ریلوے اسٹیشن پر اجمیر ریلوے ڈویژن میں چین پلنگکا واقعہ سامنے آیاتھا، جس کی وجہ سے 2413 ۔اے ایکسپریس 25 منٹ کی تاخیر سے آئی، لہذا ریلوے ایکٹ کے تحت دونوں کے خلاف دفعہ 141، 145، 147 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ سنی دیول اور کرشمہ کپور نے سیشن کورٹ میں کیس کے خلاف اپیل دائر کی تھی، جس میں ان کی جانب سے دلیل وکیل اے کے جین نے دی تھی۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *