سڑک حادثے میں بال بال بچے سنی دیول

Share Article

 

لوک سبھا حلقہ گرداس پور سے اکالی بی جے پی اتحاد کے امیدوار اور فلم اداکار سنی دیول ایک سڑک حادثہ میں پیر کو بال بال بچ گئے۔

Image result for Sunny Deol narrowly escaped in a road accident

سنی دیول اپنے قافلے کے ساتھ گرداس پور سے فتح گڑھ صاحب چوڑیاں میں ایک اجلاس کرنے جا رہے تھے۔ اس دوران جب وہ نیشنل ہائی وے کے کنارے واقع گاؤں سوہل کے پاس پہنچے تو ان کی گاڑی کا دائیں طرف کا اگلا ٹائر اچانک پھٹ گیا۔اس کے چلتے ان کے قافلے کی کچھ گاڑیاں آپس میں بھڑ گئے۔تصادم اتنی شدید تھی کہ ایک گاڑی تو ڈیوائڈرپر چڑھ گئی، اگرچہ اس حادثے میں سنی دیول بال بال بچ گئے لیکن قافلے کی گاڑیوں کو کافی نقصان پہنچا ہے۔حادثہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس افسر موقع پر پہنچے اور سنی کو دوسری گاڑی سے فتح گڑھ چوڑیاں روانہ کیا گیا۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *