سنی دیول نے روڈ شو میں کی ’بھگوان شیو‘ کی توہین، کانگریس نے کی شکایت

Share Article

sunny-deol

گرداس پور: حال ہی میں بی جے پی میں شامل ہوئے سنی دیول ایک نئی مشکل میں پھنس گئے ہیں۔ ان پر بھگوان شیوکی توہین کرنے کا الزام لگا ہے۔بی جے پی کی جانب سے گرداس پور لوک سبھا سیٹ سے امیدوار سنی دیول سے نادانستہ میں ہوئی ایک بھول ان پر پر بھاری پڑ گئی ہے۔ کانگریس نے اسے ہندو دھرم سے جوڑتے ہوئے انتخابی ایشو بنا دیا ہے اور پولیس سے ان کی شکایت کی ہے۔

شیو کی توہین پر کانگریس کی شکایت
جمعہ کو سنی دیول جس ٹرک کے اوپر بیٹھ کر ووٹ مانگ رہے تھے، وہاں ان کے پاؤں کے نیچے شیو جی کی تصویر تھی۔ سنی دیول کئی گھنٹے تک ایسے ہی تشہیر کرتے رہے۔کانگریس نے اسے ہندو دھرم سے جوڑتے ہوئے انتخابی ایشو بنا دیا ہے۔ گزشتہ رات گرداس پور میں کانگریس کے سابق ممبر اسمبلی اشونی سیکھڑی نے حامیوں کے ساتھ بٹالہ تھانے کا گھیراؤ کیا، اس دوران جم کر نعرے بازی کی گئی اور سنی دیول کا پتلا بھی پھونکا گیا۔

پنجاب کی گرداس پور سیٹ سے بی جے پی امیدوار ہیں سنی دیول
وہیں اس معاملے میں گرداس پور پولیس نے 48 گھنٹے میں الزامات کی جانچ کی بات کہی ہے۔بتا دیں کہ سنی دیول حال ہی میں بی جے پی میں شامل ہوئے تھے۔ جس کے بعد پارٹی نے انہیں گرداس پور لوک سبھا سیٹ سے اپنا امیدوار قرار دیا تھا۔ اب دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ اس معاملے میں تحقیقات میں کیا نکل کر سامنے آتا ہے؟

 

 

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *