کابل:خودکش دھماکے میں 26 افرادہلاک

Share Article
afghanistan-file-photo
فائل فوٹو
افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ایک مزار کے قریب ہونے والے خودکش دھماکے میں کم سے کم 26 افراد ہلاک اور تقریباً 18 افراد زخمی ہوئے ہیں۔یہ اطلاع بدھ کو میڈیا رپورٹوں سے موصول ہوئی ہے ۔ خبر رساں ادارہ بی بی سی کے مطابق بدھ کو یہ خودکش حملہ کابل کے سخی مزار کے قریب اْس وقت ہوا جب وہاں جشنِ نوروز منایا جا رہا تھا۔وزارتِ داخلہ کے نائب ترجمان نصرت رحیمی نے بتایا کہ یہ حملہ مقامی وقت کے مطابق دوپہر 12 بج کر 40 منٹ پر ہوا۔انھوں نے بتایا کہ ایک خودکش حملہ آور پیدل چلتا ہوا آیا اور وہ مزار کے اندر موجود افراد کو نشانہ بنانا چاہتا تھا۔نائب ترجمان کا کہنا تھا کہ اپنے ہدف تک پہنچنے سے قبل ہی سکیورٹی فورسز نے خودکش حملہ آور کو روکا تو اْس نے کابل یونیورسٹی کے نزدیک علی آباداسپتال کے قریب اْس نے اپنے آپ کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا لیا۔ابھی تک کسی تنظیم نے اس واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔کابل کے سخی مزار کا شمار شہر کے بڑے مزاروں میں ہوتا ہے۔اس سے قبل بھی سخی مزار پر یومِ عاشورہ کے موقع ہونے والے دھماکے میں درجن سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔اس حملہ میں مزار میں موجود شیعہ عزاداروں کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

 

یہ بھی پڑھیں   طلاق ثلاثہ بل خواتین اسلام کیلئے سیاہ بل ہے :خواتین
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *