اس کسان کی ٹھاٹ دیکھ رہ جائیں گے دنگ، ’یو کے‘ میں لاکھوں کی نوکری چھوڑ کربنے کسان

Share Article
ramde-khuti-bharti-khuti

ملک میں زیادہ تر نوجوانوں کا خواب ہوتا ہے کہ پڑھ لکھ کر اچھے پیکیج والی نوکری ملے اور اس میں اگر بیرون ملک جاکر بسنے کا موقع مل جائے تو بہت اچھا، لیکن کچھ ایسے بھی نوجوان ہیں جو بیرون ملک بڑے پیکیج کی نوکری چھوڑ کر نہ صرف وطن کا رخ کر رہے ہیں، بلکہ گاؤں کی پریشانی بھری زندگی میں کامیابی کی عبارت لکھ رہے ہیں۔ آج ہم آپ کو ایسے ہی ایک کپل کی داستان بتا رہے ہیں۔

رام دیوکھوٹی اور بھارتی کھوٹی

ramde-khuti-bharti-khuti-1

رام دیواور بھارتی کافی وقت سے لندن میں رہ رہے تھے، یہاں دونوں میاں بیوی نوکری کرکے شان و شوکت بھری زندگی جی رہے تھے، لیکن اب یہ نوجوان کپل لندن چھوڑ کر گجرات کے پوربندر واقع اپنے گاؤں واپس آ گیا ہے اور یہاں گاؤں میں رہ کر دونوں میاں بیوی کھیتی اورمویشی پروری کر رہے ہیں۔

رام دیوکھوٹی نے ہندوستان اپنے ماں باپ کے پاس واپس آنے کا فیصلہ کیا اور کھیتی باڑی میں ہی کچھ نیا کرنے کی سوچی۔ رام دیو کے اس فیصلے میں ان کی بیوی بھارتی نے بھی مکمل حمایت دی۔ اس طرح ایک دن رام دیو لندن کی عیش و آرام کی زندگی چھوڑ کر اپنے پریوار کے ساتھ واپس گجرات آئے اور نئے سرے سے کھیتی کرنے لگے۔

ramde-khuti-bharti-khuti-2

یہاں آکر انہوں نے زراعت کے ساتھ ساتھ مویشی پروری پر بھی توجہ دی ۔ حالانکہ بھارتی کو شروع میں کافی دقتوں کا سامنا کرنا پڑا تھا، کیونکہ اس سے پہلے اس نے کبھی کھیتی باڑی نہیں کی، لیکن مسلسل محنت کے دم پر اب بھارتی کھیتی کے ساتھ مویشی پروری کے زیادہ تر کام خود ہی ہینڈل کرتی ہے۔ اس کام میں وہ سوشل میڈیا کا بخوبی استعمال کر رہے ہیں۔ رام دیواور بھارتی نے ایک سال پہلے اپنا ایک یو ٹیوب چینل ’لیو ولیج لائف ودھ اوم اینڈ فیملی‘ شروع کیا تھا۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *