نیشنل ہیرالڈ کیس میں سبرامنیم سوامی سے 21 دسمبر کو جرح

Share Article

 

دہلی کی راؤز ایونیو کورٹ نے نیشنل ہیرالڈ معاملے میں بی جے پی لیڈر سبرامنیم سوامی سے 29 اور 30 نومبر کو ہونے والے کراس-اگزامنیشن کی تاریخ آگے بڑھا دی ہے۔ ایڈیشنل چیف میٹروپولیٹن مجسٹریٹ وشال پاہوجا نے سبرامنیم سوامی کے کراس-اگزامنیشن کی تاریخ 21 دسمبر طے کی ہے۔

Image result for Subramanian Swamy was released on December 21 in the National Herald case
گزشتہ 30 اگست کو سبرامنیم سوامی کا کراس-اگزامنیشن کیا گیا تھا۔ سوامی کا کراس اگزامنیشن سونیا گاندھی اور راہل گاندھی کی جانب سے وکیل آر ایس چیما اور ترنم چیما نے کیا تھا۔ کراس-اگزامنیشن کے دوران چیما نے سوامی کو یکم اپریل 2008 نیشنل ہیرالڈ اور قومی آواز اخبارات کو دکھایا تھا، جس میں دونوں اخبارات کی اشاعت کو عارضی طور پر بند کرنے کی بات تھی۔ چیمہ نے سوامی سے پوچھا تھا کہ کیا آپ نے اس دن کے اداریہ کو ہو بہ ہو اپنی درخواست میں لگایا تھا؟ تب سوامی نے کہا کہ ہم نے اس مضمون کے ویب لنک کا مکمل ایڈریس دیا ہے۔ہم کچھ بھی چھپانے کی کوشش نہیں کر رہے ہیں۔سوامی نے کہا تھا کہ نیشنل ہیرالڈ اخبار کی اشاعت 7 اپریل 2016 سے دوسری جگہ سے شروع کی گئی۔ یہ کورٹ کی جانب سے سمن جاری کرنے کے بعد شروع کیا گیا۔ لہذا یہ صاف ہے کہ آٹھ سال گزر جانے کے بعد کافی سوچ سمجھ کر اسے شروع کیا گیا۔ جب پبلشنگ بند کی گئی تھی تو اخبار کے تمام ملازمین کو وی آر ایس دے دیا گیا تھا۔سوامی نے کہا تھا کہ ایسا اس لئے کیا گیا کیونکہ ڈی ڈی اے اور شہری ترقی کی وزارت نے ہیرالڈ ہاؤس لینے کی ایکشن شروع کر دیا تھا۔ یہ معاملہ سپریم کورٹ میں زیر غور ہے۔سوامی کے اس بیان کا وکیل چیما نے مخالفت کی۔

Image result for Subramanian Swamy was released on December 21 in the National Herald case
چیما نے پوچھا کہ کیا آپ اے جے ایل کے 2010-11 کے بیلنس شیٹ پر انحصار کرتے ہیں؟ تب سوامی نے کہا کہ ہم پہلے اس پر بھروسہ نہیں کرتے تھے لیکن جب ہمارے گواہ نے وہ ہمیں دیا تب اس پرانحصار ہوا۔ سوامی نے کہا تھا کہ بیلنس شیٹ سے ایسا کہیں نہیں لگا کہ پابندی مستقل نہیں تھی۔ چیما نے کہا تھا کہ کیا آپ کو ایسا نہیں لگتا کہ کانگریس نے اے جے ایل کی مدد کر اپنا فرض پورا کیا ہے۔ تب سوامی نے کہا تھا کہ اخبار کو بند کرنے کی جان بوجھ کر منصوبہ بندی کی گئی۔

Image result for Subramanian Swamy was released on December 21 in the National Herald case
گزشتہ 4 فروری کو بھی سبرامنیم سوامی کا کراس-ایگزامنیشن کیا گیا تھا۔ اس بعد کئی بار کراس-ا گزامنیشن سے گریز کیا۔ کراس-اگزامنیشن کے دوران چیما نے سوامی سے پوچھا تھا کہ کیا ملزمین کے ذریعہ نیشنل ہیرالڈ کو مستقل طور سے بند کرنا کیس کا بنیادی مقصد ہے؟ تب سوامی نے اس سے انکار کیا تھا۔سوامی نے کہا تھا کہ ہم نے ایسا کبھی نہیں کہا کہ نیشنل ہیرالڈ کی اشاعت ہمیشہ کے لئے بند کر دی گئی۔

Image result for Subramanian Swamy was released on December 21 in the National Herald case
سبرامنیم سوامی کا الزام ہے کہ یہ سب کچھ دہلی میں بہادر شاہ ظفر مارگ پر واقع ہیرالڈ ہاؤس کی 16 سو کروڑ روپے کی بلڈنگ پر قبضہ کرنے کے لئے کیا گیا۔ سونیا گاندھی اور راہل گاندھی کے خلاف اپنی درخواست میں سوامی نے لکھا ہے کہ سازش کے تحت یوتھ لمیٹڈ کو اے جے ایل کی جائیداد کا حق دیا گیا ہے۔

Image result for Subramanian Swamy was released on December 21 in the National Herald case
مالک کا کہنا ہے کہ ہیرالڈ ہاؤس کو مرکزی حکومت نے اخبار چلانے کے لئے زمین دی تھی۔ اس لحاظ سے اس کاروباری مقصد کے لئے استعمال نہیں کیا جا سکتا۔ جبکہ گاندھی خاندان نے دلیل دی تھی کہ انہیں بے وجہ پریشان کرنے کے مقصد سے عدالت کے سامنے عرضی لگائی گئی ہے۔ جن دستاویزات کا مطالبہ سوامی کر رہے ہیں، وہ کانگریس پارٹی اور اے جے ایل کے خفیہ دستاویزات ہیں۔ یہ دستاویز سوامی کو نہیں دئے جانے چاہئے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *