چوکیدار یوگی کے راج میں طالب علموں کو مل رہی ہے فیل کرنے کی دھمکی

Share Article
UP-board

پریاگراج: تعلیمی نظام کو لے کر ملک بھر میں یوپی بہار کا نام تو ویسے بھی بدنام ہے۔اب یوگی راج میں طالب علموں کو دھمکی مل رہی ہے۔ اترپردیش ثانوی تعلیم کونسل یعنی یوپی بورڈ کے امتحانات ہمیشہ سرخیوں میں رہتا ہے۔اس بورڈ کے امتحان شروع ہونے سے پہلے، امتحان کے دوران اور نتائج کااعلان ہونے کے بعد کافی دنوں تکبحث ہوتی ہے۔ اس بار تو رزلٹ سے پہلے امتحان دینے والوں کو پاس کرانے کا لالچ اور فیل کرنے کی دھمکی دینے کا نیا معاملہ سامنے آیا ہے۔

fake-call
یوگی راج میں طالب علموں کو دھمکی

آپ نتیجہ نامکمل ہے، اسے وقت رہتے مکمل کرا لیں۔ساتھ ہی پاس ہونے کے لئے رقم اس بچت کھاتے میں جمع کرائیں۔ ان دنوں ایسے تمام فرضی فون کالز ہائی اسکول اور انٹرمیڈیٹ امتحان 2019 میں شامل ہوئے طلباء و طالبات، ان کے والدین کو مل رہے ہیں۔رم نہ دینے پر امتحان میں فیل ہونے کے لئے دھمکایا بھی جا رہا ہے۔ یہی نہیں ایسے فون کچھ عوامی نمائندوں کو بھی ہوئے ہیں۔ اس کے بعد سے ہلچل مچ گیاہے۔

board
بڑی تعداد میں ایسے فرضی فون کالز لوگوں تک پہنچنے پر اس کی شکایت بورڈ سیکریٹری سے کی گئی ہے۔سب سے حیران کرنے والی بات یہ ہے کہ فون کرنے والوں کے پاس امتحان دینے والوں کی پوری جانکاری ہے۔ پوائنٹس بڑھانے سے پہلے اکاؤنٹ نمبر اور آئی ایف سی کوڈ دے کر پیسہ ڈال کر وہاٹس ایپ پر میسج کرنے کے لئے کہہ رہے ہیں۔ ایسا نہ کرنے پر فیل کرنے کی دھمکی دے رہے ہیں۔

بہار کے نکلے نمبر
فون کرنے والوں کے فون نمبر کو جب ٹرو کالر پر جانچ کی گئی تو وہ بہار کے نکلے۔اکاؤنٹ نمبر بھی ایس بی آئی بہار کے ہی پائے گئے۔ڈی آئی اوایس ونود کمار سنگھ نے کہا ہے کہ یہ فرضی کال ہے۔ سبھی والدین اور امتحان دینے والے ان کے جھانسے میں آئیں۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *