جی ڈی گوینکااسکول میں طلبہ کے ساتھ بدفعلی

Share Article
school
گریٹرنوائیڈا کے جی ڈی گوینکا اسکول میں ایک نابالغ طلبہ کے ساتھ مبینہ طورپر بدفعلی کئے جانے کا معاملہ سامنے آیاہے۔ متاثرطلبہ کے والدکاالزام ہے کہ سورن نگری واقع جی ڈی گوینکا اسکول کی 12ویں کلاس میں پڑھنے والے دوطلبا نے ان کے بیٹے کوزبردستی باتھ روم میں لے گئے اوراس کے ساتھ مارپیٹ کرتے ہوئے غلط کام کیا۔معاملے کی شکایت ملنے پر اسکول انتظامیہ نے ملزم دونوں طلبا کوسسپینڈ کردیا۔حالانکہ اہل خانہ کا الزام ہے کہ معاملے کی شکایت کاسنا پولس اورایس ایس پی سے کرنے کے بعد بھی پولس نے معاملہ درج نہیں کیا۔
جانکاری کے مطابق، گریٹرنوئیڈا کے رہنے والے پروپرٹی ڈیلر کا بیٹا پرائیویٹ اسکول میں 8ویں کلاس میں پڑھتاہے۔انہوں نے بتایاکہ 31اکتوبر کو سورن نگری واقع جی ڈی گوینکا اسکول میں منعقد تقریب میں شامل ہونے کیلئے ان کا بیٹا وہاں گیاتھا۔اسی دوران گوینکا اسکول میں پڑھنے والے 12ویں کلاس میں دوطلبا ان کے بیٹے کوجبراً باتھ روم میں لے گئے اوروہاں پراس کے ساتھ غلط کام کیا۔
گھرپہنچنے پر طلبہ نے آبیتی اپنے والدسے بتائی ۔والد نے معاملے کی شکایت یکم نومبر جیٹا-1واقع اسکول کی پرنسپل سے کی۔انہو ں نے مقدمہ درج کرانے سے منع کردیا۔اس کے بعد وہ جی ڈی گوینکااسکول میں گئے اورپرنسپل سے ملے ۔ پرنسپل نے ملزم طلبا کی غلطی پرمعافی مانگتے ہوئے فوراً دونوں طلبا کوسسپنڈ کردیا۔

 

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *