بینکوں کے انضمام کے خلاف ہڑتال سے کچھ تنظیمیں الگ

Share Article

 

نئی دہلی، دس بینکوں کے انضمام کے مرکز کے فیصلے کی مخالفت میں آل انڈیا بینک ملازمین یونین اور ہندوستانی بینک ملازمین فیڈریشن کی منگل کو طلب 24 گھنٹے کی ہڑتال سے کچھ تنظیمالگ ہوگئی ہیں۔ ایس بی آئی سمیت کچھ بینکوں کے کھلے ہونے سے گاہکوں نے راحت محسوس کی ہے۔

ہندوستانی مزدور یونین سے منسلک آرگنائزیشن آف بینک ورکرز اور نیشنل آرگنائزیشن آفیسرز اور ان سے منسلک بینک تنظیم نے کہا ہے کہ وہ اس ہڑتال میں شامل نہیں ہیں۔ بینکنگ سیکٹر میں کل نو یونین ہیں۔ ایس بی آئی سمیت کچھ دیگر بینکوں کا دعوی ہے کہ اس ہڑتال کا زیادہ اثر گاہکوں پر نہیں پڑے گا۔

کچھ بینکوں نے اپنے صارفین کو الرٹ کیا ہے۔ ایس بی آئی نے اس سے پہلے کہا تھا کہ اس ہڑتال میں شامل ملازمین یونینوں سے اس کے بینک کے ملازمین کی تعداد بہت کم ہے۔اسلئے اس ہڑتال کا کام کاج پر اثر محدود رہے گا۔بینک آف مہاراشٹر بھی کہہ چکا ہے کہ یہ ہڑتال زیادہ اثر انداز نہیں ہوگا۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *