بیروت میں کشیدگی، لبنان میں شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت

Share Article

جمعہ کے روز بیروت میں سعودی سفارت خانے نے سعودی شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ مظاہروں کے مقامات سے خود کو دور رکھیں۔العربیہ کے مطابق بیروت میں سعودی سفارت خانے نے اپنے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ کے ذریعے الرٹ جاری کیا ہے جس میں لبنان کی موجودہ سیکورٹی صورتحال کو دیکھتے ہوئے سعودی شہریوں کی حفاظت کے پیش نظر سعودی شہریوں کو احتیاط برتنے کی تاکید کی گئی ہے۔ شہریوں کو سفارت خانے سے رابطے کے لیے ہنگامی رابطہ نمبر فراہم کیے گئے ہیں۔ خیال رہے کہ جمعرات کے روز لبنانی حکومت کی طرف سے ٹیکسوںکے نفاذ کا اعلان کیا تھا جس کے خلاف عوام کی زبر دست اکثریت پرتشدد مظاہروں کے دوران سڑکوں پرنکل آئی تھی۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *