وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو شہریوں سے لوک سبھا کے دوسرے مرحلے کی پولنگ میں اپنے ووٹ کا حق استعمال کرتے ہوئے جمہوریت کو مضبوط کرنے کی اپیل کی ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے ٹویٹ کر کہا ’ہندوستان کے عزیز شہریوں! لوک سبھا انتخابات کا دوسرا مرحلہ آج سے شروع ہو رہا ہے۔ مجھے یقین ہے کہ آج جن سیٹوں پر پولنگ ہو رہی ہے، وہاں کے شہری اپنے ووٹ کا حق استعمال کرتے ہوئے ہماری جمہوریت کو مضبوط کریں گے۔ مجھے امید ہے کہ زیادہسے زیادہ نوجوان ووٹنگ کیلئے جائیں گے اور ووٹ دیں گے‘۔ قابل ذکر ہے کہ لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے میں آج جمعرات کو 12 ریاستوں کی 95 سیٹوں پر ووٹ ڈالے جا رہے ہیں۔ اس میں اتر پردیش کی آٹھ، بہار کی پانچ، تمل ناڈو کی 38، کرناٹک کی 14، مہاراشٹر کی 10، اڑیسہ کی پانچ، آسام کی پانچ، مغربی بنگال کی تین، چھتیس گڑھ کی تین، جموں اور کشمیر کی دو اور منی پور اورپونڈوچیری کی ایک -ایک سیٹ شامل ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here