دہلی -این سی آرمیں اگلے تین دن تک روزانہ آئے گی آندھی

Share Article
storm-file-photo
دہلی این سی آرمیں سخت گرمی پڑرہی ہے،لوگوں کا جینامحال ہوگیاہے۔بچے ، جوان اوربوڑھے سب شدیدگرمی سے تلملارہے ہیں۔دہلی این سی آرمیں لووالی گرمی کے بعد اب امس بھری گرمی پڑرہی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطاب،کئی دنوں سے پڑرہی امس بھری کے بیچ بدھ کی رات ایک بارپھر سے آندھی آنے کااندیشہ ہے۔جمعرات اورجمعہ کوبھی آندھی چل سکتی ہے۔حالانکہ بارش نہیں آئے گی، لیکن ہفتہ کوہلکی بونداباندی کے آثاربن رہے ہیں۔آج بدھ کی شروعات امس اورگرمی کے ساتھ ہوئی ۔حالانکہ کچھ علاقوں میں ہلکی بونداباندی بھی ہوئی ، لیکن اس کا کوئی خاص اثرنہیں پڑا۔بدھ کوصبح ہواکے چلنے سے کچھ راحت توملی، لیکن پھرامس کی شروعات ہوگئی۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *