فلپائن میں طوفان کاقہر،133افرادہلاک،درجنوں لاپتہ

Share Article
phillipines
فلپائن کے کئی ریاستوں میں میں سمندری طوفان کا قہرجاری ہے۔فلپائن میں حکام نے بتایا ہے کہ ملک کے جنوبی حصے میں آنے والے طوفان کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 133 تک پہنچ گئی ہے۔جبکہ کئی درجن افراد ابھی بھی لاپتہ ہیں۔فلپائن کے جنوبی علاقوں میں طوفان کے باعث ہونے والی ہفتہ کو امدادی کارکنان نے دریائے سالوگ سے 36 لاشیں برآمد کیں اور حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا ہے۔
phillipines0
مرنے والوں کی تعداد میں ہفتہ کو اس وقت اچانک تیزی سے اضافہ ہوا جب امدادی کارکنان نے ایک دریا سے درجنوں افراد کی لاشیں برآمد کیں۔’ٹمبن’ نامی طوفان جمعہ کو ملک کے دوسرے بڑے جزیرے منڈاناؤ سے ٹکرایا تھا جس سے شدید بارشوں کے ساتھ ساتھ سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی تھی۔فلپائن میں قدرتی آفات سے نمٹنے کے ادارے کا کہنا ہے کہ ٹیمیں نامی طوفان جزیرہ منڈاناؤ کے حصوں میں اپنے ساتھ سیلاب اور مٹی کے تودے لایا جس کی وجہ سے دو علاقے، ٹوبوڈ اور پیاگاپو، بری طرح متاثر ہوئے ہیں جہاں کئی گھر مٹی کے تودے تلے دب گئے ہیں۔شدید بارشوں کے بعد بجلی کی معطلی اور مواصلاتی نظام کو نقصان پہنچنے کی وجہ سے ریسکیو کی کوششوں میں مشکلات درپیش ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 80 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں کے ساتھ سمندری طوفان ٹیمبن جزیرہ منڈاناؤ سے گزر کر اب جنوب میں پلاوان کی طرف بڑھ رہا ہے جہاں سے وہ تین روز میں مغرب میں جنوبی ویتنام پہنچے گا۔
محکمہ موسمیات نے طوفان کے ہفتہ کو دیر گئے مغربی جزیرے پالاوان سے ٹکرانے کی بھی پیش گوئی کر رکھی ہے۔ایک مقامی پولیس عہدیدار نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ دریائے سالوگ میں طغیانی کے باعث آ گیا اور پانی کا یہ ریلا متعدد دیہاتوں میں تباہی کا باعث بنا۔فوج اور پولیس اہلکاروں سمیت متعدد رضاکار بھی متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *