اب انسانی پیشاب سے یوریابنائے گی مودی سرکار، نتن گڈکری کا دعویٰ

Share Article
nitin-gadkaris

ناگپور: گؤ موتر(پیشاب) کے بعد انسانی موتر کا بھی حکومت صحیح استعمال کرنا چاہتی ہے۔مرکزی وزیر نتن گڈکری نے اتوار کو کہا کہ ملک میں پیشاب سے یوریابنایاجانا چاہیے۔ اگر ایسا ہوتا ہے تو ہمیں کھاد درآمد کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ سینئر وزیر نے کہا، ’’ میں نے ہوائی اڈوں پر پیشاب کو جمع کرنے کو کہا ہے۔ہم یوریا درآمدکرتے ہیں۔ لیکن اگر ہم پورے ملک میں پیشاب جمع کرنا شروع کر دیں تو ہمیں یوریا کی درآمد کی ضرورت ہی نہیں ہو گی۔ اس میں اتنی صلاحیت ہے اور کچھ بھی تباہ نہیں کرے گا‘‘۔

ناگپور میونسپل کے میئر انوویشن ایوارڈز پروگرام میں لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے ایک مثال دیتے ہوئے کہا کہ کس طرح قدرتی کچرے سے بائیو ایندھن بنایا گیا۔نتن گڈکری نے کہا کہ یہاں تک کہ انسانی پیشاب بائیو ایندھن پیدا کرنے میں فائدہ مند ہو سکتا ہے اور اس کا استعمال امونیم سلفیٹ اور نائٹروجن حاصل کرنے میں کیا جا سکتا ہے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *