مندرسے اشٹھ دھاتوں کی 114 برس پرانی دومورتیوں کی چوری

Share Article
murti
بہار کے ضلع ویشالی میں مورتی چوری ہونے کا معاملہ سامنے آیاہے۔بتایاجارہاہے کہ ضلع ویشالی میں مہوا تھانہ علاقے کے متیا گاؤں میں رام جانکی مندر بھوان شری رام ولکشمن کی کروڑوں روپے کی ، 114 برس پرانی اشٹھ دھاتو ں کی مورتی نامعلوم لوگوں نے چوری کرلی ہیں۔اتوارکوصبح گاؤں والوں نے اس کی جانکاری ویشالی تھانے کی پولس کودی۔پولس موقع پرپہنچی اورمعاملے کی جانچ کی۔متیاپنچایت کے سابق مکھیا ارجن سنگھ وسابق ضلع پارشد ترون کمار پنٹو، سجیت کماروغیرہ نے بتایاکہ سال1904میں مندرکی تعمیرہوئی تھی اورمندرمیں بھگوان شری رام، لکشمن اورسیتاجی کی مورتیاں اشٹھ دھاتو ں کی مورتیاں رکھی گئی تھیں۔مورتیاں کافی پرانی اوراشٹھ دھاتوکی تھیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق، چوروں نے کل دیر رات مندر سے رام اور لکشمن کی اشٹھ دھاتوں سے بنی مورتی چوری کرلی ہے۔ آج صبح جب پجاری نے پوجا کے لئے مندر کے دوازے کھولے تو وہاں سے مورتیاں غائب تھیں۔پولس کے مطابق، مندرکے پجاری کیدارتیواری نے بتایاکہ وہ یہاں 46سال سے پوجا-پاٹھ کرتے آرہے ہیں۔بھگوان رام کی مورتی ڈھائی فٹ وبھگوان لکشمن کی مورتی دوفٹ اونچی تھی۔دونوں مورتیوں کا وزن قریب 50کلوتھا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس نے پجاری تیواری کے بیان پر نامعلوم مجرموں کے خلاف معاملہ درج کرکے چھان بین شروع کردی ہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *