اسٹیو اسمتھ کی شاندار کارکردگی جاری، انضمام کا ریکارڈ توڑا

Share Article

انگلینڈ کے خلاف پانچویں ایشزٹیسٹ کے دوسرے دن آسٹریلوی بلے باز اسٹیو اسمتھ نے شاندار 80 رنوںکی نصف سنچری اننگز کھیلی۔ اس اننگ کے ساتھ ہی اسمتھ نے تاریخ رقم کی۔ا سمتھ نے ٹیسٹ کرکٹ میں کسی ایک ٹیم کے خلاف سب سے زیادہ پچاس رن بنانے کے پاکستان کے سابق کپتان انضمام الحق کے ریکارڈ کو توڑ دیا ہے۔ انضمام نے انگلینڈ کے خلاف نو بار پچاس سے زائد کا اسکور بنایا تھا، جبکہ اسمتھ نے 10 ویں بار یہ کارنامہ انجام دیا ہے۔

اسمتھ نے ایشز سیریز میں حیرت انگیز بلے بازی کی ہے۔ انہوں نے اب تک سیریز میں 751 رنز بنا لئے ہیں۔ وہ موجودہ آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں سر فہرست مقام پرقابض ہیں اور دوسرے نمبر پر موجود بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی پر 34 پوائنٹس کی برتری حاصل رکھی ہے۔

بتا دیں کہ پانچویں ایشز ٹیسٹ کے دوسرے دن کا کھیل ختم ہونے پر انگلینڈ نے بغیر وکٹ کھوئے 09 رنز بنا لئے ہیں اور اسٹریلیا پر 69 رنوں کی برتری حاصل کر لی ہے۔ اس مقابلے میں انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی پہلی اننگز میں 294 رن بنائے، جواب میں آسٹریلوی ٹیم نے اسٹیو اسمتھ کے 80 رنوں کی بدولت پہلی اننگز میں 225 رن بنائے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *