تھانے کے ریکارڈ روم سے اہم فائلیں چوری

Share Article

 

نئی دہلی، بیرونی دہلی کے منگول پوری تھانے کے ریکارڈ روم سے اہم فائلیں چوری ہوگئی ہیں۔ یہاں چوروں نے کئی اہم فائلیںغائب کردیں، جبکہ یہاں ہمیشہ پولیس اہلکار تعینات رہتے ہیں۔ اب پولیس نے نامعلوم چوروں کے خلاف کیس درج کر لیا ہے۔ سی سی ٹی وی کی فوٹیجکی جانچ کیجارہی ہے۔ ارد گرد کے علاقے میں جا کر فائلوں کی تلاش کی جا رہی ہے۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ جس طرح سے پی سی آر کی پرانی فائلیں چوری ہوئیہیں، اس سے ملزم کو کیا حاصل ہوگا یہ ان کو بھی سمجھ میں نہیں آ رہا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق جمعہ دیر رات منگول پوری تھانے میں ایک ایف آئی آر درج ہوئی ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ پی سی آر آفس کے ریکارڈ روم سے اہم کال بک غائب تھی۔ شکایت کنندہ نے بتایا کہ گزشتہ نو ستمبرکو اس نے سارا سامان چیک کر کے آفس کو مقفل کر دیا تھا، صبح 9بجکر 25 منٹ پر پی سی آر میں تعینات اے ایس آئی سبھاش نے آفس کھول دیا۔ سبھاش نے بتایا کہ گیلری کی طرف اندر والے گیٹ کاجو کمرہ ہمارے آفس کے ساتھ ہے، اسکے اندر کا لکڑی گیٹ نیچے کی طرف سے ٹوٹا ہواتھا جبکہ تالا گیٹ پر ہی لگا ہوا ہے۔ فوری طور پر آفس میں رکھی تمام فائلوں کو چیک کیا گیا۔تاہم متعدد اہم فائلیں غائب تھیں، جس کی اطلاع فوری طور پر اعلی حکام کو دی گئی۔ پی سی آر کال کرکے منگول پوری تھانے میں کیس درج کرایا گیا۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *