دوستوں کے سامنے کرانا چاہتا تھا عریاں ڈانس، بیوی کے منع کرنے پر بیوی کا منڈدیا سر اور کی پٹائی

Share Article

pakistan-husband-torture-wi

پڑوسی ملک پاکستان سے ایک حیران کن معاملہ سامنے آیا ہے، جہاں ایک حیوان صفت شوہر نے اپنی ہی بیوی کو دوستوں کے سامنے ننگا کر بری طرح مارا پیٹا اور سر بھی منڈوا دیا ۔ شوہر کا اپنی بیوی کے ساتھ حیوانیت کرنے والا ویڈیو سامنے آنے کے بعد پولیس نے شوہر کو گرفتار کر چار دن کی پولیس ریمانڈ پر بھیج دیا گیا ہے۔

pakistan-husband-1

متاثرہ خاتون کی ایک ویڈیو بھی سامنے آئی ہے، جس میں وہ شوہر پر الزام لگا رہی ہے کہ اس نے شوہر کے دوستوں کے سامنے ناچنے سے منع کر دیا تو اس نے اپنی بیوی کو عریاں کر اس کی پٹائی کی اور اس کا سر منڈ دیا۔ اس ویڈیو میں نظر آنے والی خاتون نے اپنا نام اسماء عزیز بتایا۔ اس کے چہرے پر زخم تھے اور وہ مدد کے لئے لوگوں سے بھیک مانگ رہی تھی۔

پاکستان کے شمال مشرقی صوبہ پنجاب کے لاہور کی رہنے والی اسماء نے ویڈیو میں کہا ہے کہ اس کے شوہر میاں فیصل اور ان کے دوست بری طرح ناراض ہو گئے جب اس نے ان کے سامنے ناچنے سے انکار کر دیا۔ اس نے الزام لگایا کہ انہوں نے اس کے سارے کپڑے اتار دئے اور سر منڈکر اس کی توہین کی، اس کے بعد اسے لوہے کے پائپ سے مارا پیٹا۔

ویڈیو میں اسماء آگے کہتی ہے کہ ’اس نے (شوہر) اپنے ملازمین کے سامنے میرے کپڑے اتار دئے۔ ملازمین نے مجھے پکڑ لیا اور اس نے میرے بال کاٹ دئے اور اسے میرے سامنے جلا دیا۔‘ میرے کپڑے خون آلودہ ہوگئے تھے، مجھے ایک پائپ سے باندھ دیا اور پنکھے سے لٹکا دیا۔ اس نے مجھے عریاں حالت میں پھندے پر لٹکانے کی دھمکی دی۔ اسما کہتی ہیں کہ چار سال پہلے جب ان کی شادی ہوئی تھی تب فیصل اس سے محبت کرتا تھا، لیکن چھ ماہ بعد ہی اس کا برتاؤ تبدیل ہوگیا۔ تین بچوں کی ماں اسماء کا کہنا ہے کہ اس کا شوہر اسے پیٹتا ہے، خاص طور پر شراب پینے کے بعداور اکثر گھر میں پارٹی کے لئے اپنے دوستوں کو بلا لیتا تھا۔

سوشل میڈیا میں بدھ کو پوسٹ کئے گئے ویڈیو میں اسما رو رو کر بتاتی ہے کہ اس دن کے واقعہ کے بعد وہ کسی طرح گھر سے بھاگ نکلی اور پولیس اسٹیشن تک پہنچ پائی،لیکن اس کی مشکلیں یہیں ختم نہیں ہوئی، اس نے کہا کہ حکام نے مقدمہ درج کرنے سے انکار کر دیا کیونکہ اس کے پاس رشوت دینے کے پیسے نہیں تھے، وہ کہتی ہیں کہ پولیس نے اس کا علاج بھی نہیں ہونے دیا اور اس بات پر اڑے رہے کہ وہ پہلے انہیں پیسے دے۔

 

اسما نے کہا، ’پولیس نے میڈیکل جانچ کے لئے کیش پیسوں کا مطالبہ کیا۔ میرے پاس ان کو دینے کے لئے نقد رقم نہیں تھی، میں کس طرح اور کہاں سے انہیں پیسے دوں؟‘اس نے کہا کہ اسے لگا کہ اس کے پاس واحد یہ راستہ بچا تھا کہ وہ عوام سے مدد مانگے، کیونکہ اس کے والدین اب اس دنیا میں نہیں ہیں اور اس کا کوئی اپنا نہیں ہے جس سے وہ مدد مانگ سکے۔

pakistan-husband-3

وائرل ویڈیو کو دیکھنے کے بعد، وزیر اعظم عمران خان کی کابینہ میں انسانی حقوق کے وزیر شیرین مجاری نے ٹوئٹر پر لکھا کہ ان کے دفتر نے اس بات کا نوٹس لیا ہے اور دو مردوں ۔ اسماء کے شوہر میاں فیصل اور ان کے ملازم راشد علی کو گرفتار کرنے کا حکم دیا۔

پاکستان ٹو ڈے کی رپورٹ کے مطابق ملزمان کو جمعرات کو چار دنوں کی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ اسما نے جمعہ کو جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے گواہی د ے کر اپنے بیان میں کہا، ’میرے شوہر اپنے دو دوستوں کو ہمارے گھر لے آئے اور مجھ سے پینے اور ان کے سامنے ناچنے کے لئے کہا۔ جب میں نے انکار کر دیا تو میرے شوہر فیصل نے میرے پاؤں باندھ دیے اور مجھے پریشان کرنا شروع کر دیا۔‘ پنجاب پولیس کی ترجمان نبی الغضنفرنے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ اس واقعے کی تحقیقات کے لئے ایک اعلیٰ سطحی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے اور اس وقت تک متاثرہ کو پولیس کی حفاظت میں رکھا گیا ہے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *